Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
240 - 360
بہت کتابیوں نے چاہا کاش تمہیں ایمان کے بعد کفر کی طرف پھیر دیں اپنے دلوں کی جلن سے ۔ وضاحت  : اس آیت ِمُبارَکہ میںاللہ عَزَّ  وَجَلَّنے خبر دی ہے کہ  ان کا نعمتِ ایمان کا زوال چاہنا حسد ہے ۔ 
سوال	حسد کی بنیاد کیا چیزیں بنتی ہیں؟ 
جواب	یہ سات چیزیں حَسَد کی بنیاد بن سکتی ہیں :   (  1) بُغض و عداوت   (  2) خود ساختہ عزت (  3) تکبر  (  4) اِحساسِ کمتری (  5) مَن پسند مقاصد کے فوت ہونے کا خوف     (  6) حبِّ جاہ     (  7) قلبی خباثت ۔  (1) 
سوال	 حسد کے مراتب بتائیے ؟ 
جواب	حسد کے چار مراتب ہیں :   (  1) کسی کی نعمت کے زوال کی اس طرح تمنا کرنا کہ خود کو اس نعمت کے حصول کی خواہش نہ ہو یہ حسد کاانتہا ئی درجہ ہے  (  2 ، 3) غیر کی نعمت کے زوال کے ساتھ ساتھ اسی نعمت یااس جیسی دوسری نعمت کے حصول کی تمنا کرنا ، اگر سامنے والے کی نعمت یااس جیسی نعمت حاسد کو حاصل نہ ہو تو محض اس سے نعمت کے زوال کی تمنا اس لئے کرنا کہ وہ اس سے ممتاز نہ ہوسکے اور  (  4) غیر سے نعمت کے زائل ہونے کی خواہش تو نہ ہو مگر آدمی یہ پسند کرے کہ وہ اس سے ممتا ز بھی نہ ہو ۔  (2) 
سوال	حسد کرنے والے کی تین نشانیاں بتائیے ؟ 
جواب	 (  1) محسود (  جس سے حسدہو) کی موجودگی میں چاپلُوسی کرنا  (  2) پیٹھ پیچھے غیبت 



________________________________
1 -     احیاء علوم الدين ، کتاب ذم الغضب والحقد والحسد ، بیان ذم الحسد ، ۳ /  ۲۳۷ ۔ 
2 -     احیاء علوم الدين ، کتاب ذم الغضب والحقد والحسد ، بیان ذم الحسد ، ۳ /  ۲۳۷ ۔