جواب حضورسیِّدِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : حسد ایمان کو اسی طرح تباہ کردیتا ہے جس طرح صَبِر ( ایلوا) شہد کو تباہ کردیتاہے ۔ (1)
سوال ابلیس اپنے چیلوں کو انسانوں سے کیا کروانے کا کہتا ہے ؟
جواب حضور نبی پاک ، صاحبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمارشاد فرماتے ہیں : ابلیس ( اپنے چيلوں سے ) کہتا ہے : انسانوں سے ظلم اور حسد کراؤ کیونکہ یہ دونوں عمل اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نزدیک شرک کے مُساوی ہیں ۔ (2)
سوال کس شخص سے حسد کیا جاتا ہے ؟
جواب حدیث شریف میں ہے : ہر نعمت والے سے حسد کیا جاتا ہے ۔ (3)
سوال حسد کرنے پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے کن لوگوں کی مذمت فرمائی ؟
جواب یہودیوں نے حضوراکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور مسلمانوں سے حسد کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا : ( اَمْ یَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰى مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۚ )( پ۵ ، النساء : ۵۴) ترجمۂ کنزالایمان : یا لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا ۔ (4)
سوال اہل کتاب مسلمانوں سے کس طرح کا حسد کرتے تھے ؟
جواب اللہعَزَّوَجَلَّارشادفرماتاہے : ( وَدَّ كَثِیْرٌ مِّنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ یَرُدُّوْنَكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ اِیْمَانِكُمْ كُفَّارًا ۚۖ-حَسَدًا مِّنْ عِنْدِ اَنْفُسِهِمْ) ( پ۱ ، البقرة : ۱۰۹) ترجمۂ کنز الایمان :
________________________________
1 - کشف الخفاء ، ۱ / ۳۱۷ ، حدیث : ۱۱۲۹ ۔
2 - مسند الفردوس ، ۱ / ۱۴۴ ، حدیث : ۹۲۳ ۔
3 - معجم کبیر ، ۲۰ / ۹۴ ، حدیث : ۱۸۳ ۔
4 - شعب الایمان ، باب فی الحث علی ترک الغل والحسد ، ۵ / ۲۶۳ ۔