Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
238 - 360
		 گاان کا کیا حکم ہے ؟ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے جواب دیا  :  یہ سب باطل وبے اصل ہے ۔  (1) 
سوال	 ماہِ صفر کو منحوس سمجھنا کیسا ہے ؟ 
جواب	صَدْرُالشَّرِیْعَہ مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی لکھتے ہیں   : ماہِ صفر کو لوگ منحوس جانتے ہیں  ، اس میں  شادی بیاہ نہیں  کرتے ، لڑکیوں  کو رُخْصَت نہیں  کرتے اور بھی اس قسم کے کام کرنے سے پرہیز کرتے ہیں  اور سفر کرنے سے گریز کرتے ہیں ، خصوصاً ماہِ صفر کی ابتدائی تیرہ تاریخیں  بہت زیادہ نحس  (  یعنی نُحوست والی) مانی جاتی ہیں  اور ان کو تیرہ تیزی کہتے ہیں  یہ سب جہالت کی باتیں  ہیں ۔ حدیث میں  فرمایاکہ ’’صفر کوئی چیز نہیں ‘‘ (2) یعنی لوگوں  کا اسے منحوس سمجھنا غَلَط ہے ۔  (3) 
سوال	 صفر المظفر پہلی ہجری میں کن کی شادی خانہ آبادی ہوئی؟ 
جواب	اس مہینے میں حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْماور خاتونِ جنّت حضرت سیّدتُنا فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی شادی خانہ آبادی ہوئی ۔  (4) 
حَسَد
سوال	 حسد کی مذمت پر کوئی حدیثِ مبارکہ بیان کیجئے ؟ 



________________________________
1 -     فتاویٰ رضویہ ، ۲۳ /  ۲۷۲ ۔ 
2 -     بخاری ، کتاب الطب ، باب الجذام ، ۴ /  ۲۴ ، حدیث : ۵۷۰۷  ۔ 
3 -     بہار شریعت ، حصہ ۱۶ ، ۳ /  ۶۵۹ ۔ 
4 -     الکامل فی التاریخ ، ثم دخلت السنة الثانیة من الھجرة ، ۲ /  ۱۲ ۔