Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
237 - 360
سوال	اِس اُمّت میں کون سی تین چیزیں لازمی رہیں گی؟ 
جواب	حضور نبیٔ غیب دان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  میری اُمّت میں تین چیزیں لازماً رہیں گی  :  بد فالی ، حَسَد اور بَد گمانی  ۔  (1) 
سوال	 حَسَد ، بَدگمانی اوربدفالی  کا تدارک کیسے کیا جائے ؟ 
جواب	حدیث شریف میں ہے :  جب تم حسد کرو تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے اِسْتِغْفار کرو اور جب تم کوئی بد گمانی کرو تو اس پر جمے نہ رہو اور جب تم بد فالی نکالو تو اس کام کو کر لو ۔  (2) 
سوال	بدشگونی کے کیا نتائج برآمد ہوتے ہیں؟ 
جواب	 (  1) بَدشگونی کا شکار ہونے والوں  کا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر اِعتماد اور توکُّل کمزور ہو جاتا ہے ۔   (  2) اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے بارے میں  بَدگمانی پیداہوتی ہے ۔   (  3) تقدیر پر ایمان کمزور ہونے لگتا ہے ۔   (  4) شیطانی وَسْوَسوں  کا دروازہ کھلتاہے ۔  (  5) بَدفالی سے آدمی کے اندر توہُّم پرستی ، بُزدلی ، ڈر اور خوف ، پَست ہِمَّتی اورتنگ دلی پیدا ہوجاتی ہے ۔  (3) 
سوال	مخصوص دنوں اور تاریخوں میں شادی نہ کرنا کیسا ہے ؟ 
جواب	مُجَدِّدِ اَعظم اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن سے اسی طرح کا سوال ہوا کہ لوگ 3 ، 13 ، 23 اور 8 ، 18 ، 28 اسی طرح جمعرات ، بدھ اور اتوار  کو شادی وغیرہ نہیں کرتے اور اعتقاد یہ رکھتے ہیں کہ سخت نقصان پہنچے



________________________________
1 -     معجم کبیر ، ۳ /  ۲۲۸ ، حدیث : ۳۲۲۷ ۔ 
2 -     معجم کبیر ، ۳ / ۲۲۸ ، حدیث : ۳۲۲۷ ۔ 
3 -     بد شگونی ، ص۲۰ ۔