جواب کسی شخص کو منحوس قرار دینے میں اس کی سخت دل آزاری ہے اور اس سے تہمت دھرنے کا گناہ بھی ہوتا ہے اور یہ دونوں جہنم میں لے جانے والے کام ہیں ۔ (1)
سوال جب بدفالی کا گمان ہو تواس وقت کیا پڑھنا چاہئے ؟
جواب اس وقت یہ دعا پڑھے : اَللّٰھُمَّ لَا طَیْرَ اِلَّا طَیْرُکَ وَلَا خَیْرَ اِلَّا خَیْرُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ ترجمہ : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! برائی اور بھلائی تیری ہی طرف سے ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ (2)
سوال قرآنِ مجید کا کوئی صفحہ کھول کر فال نکالنا کیسا ہے ؟
جواب بعض لوگ قرآنِ مجید کا کوئی بھی صفحہ کھول کر سب سے پہلی آیت کے ترجمے سے اپنے کام کے بارے میں خود ساختہ مفہوم اَخذ کر کے فال نکالتے ہیں ، اس طرح فال نکالنا جائزنہیں ۔ (3)
سوال ستاروں کے اچھے برے اثرات پر یقین رکھنا کیسا ہے ؟
جواب کواکب میں کچھ بھی اچھائی یابرائی نہیں اگر کوئی شخص ستاروں کوحقیقی طور پر تاثیررکھنے والا جانے تویہ شرک ہے اور اگر ان کی تاثیر کو حقیقی تو نہ سمجھے لیکن ان سے مدد لے تو اس کا یہ عمل حرام ہے اور اگرکوئی ان کی تاثیر کو حقیقی نہ سمجھے اور نہ ہی ان سے مدد لے بلکہ اپنے معاملات میں ان کی رعایت کرے تو اس کا یہ عمل توکل کے خلاف ضرور ہے ۔ (4)
________________________________
1 - بد شگونی ، ص۹ ۔
2 - مسند بزار ، مسند بریدۃ بن الحصیب رضی اللہ عنہ ، ۱۰ / ۲۷۵ ، حدیث : ۴۳۷۹ ۔
3 - حدیقۃ ندیۃ ، الخلق الخامس والعشرون من الاخلاق الستین المذمومة التطیر ، ۲ / ۲۶ ، بد شگونی ، ص۳۹ ۔
4 - فتاویٰ رضویہ ، ۲۱ / ۲۲۳ ، ملخصاً ۔