سوال چھوٹے بچے کی غیبت کی کچھ مثالیں بیان کیجئے ؟
جواب ( 1) اتنا بڑا ہوگیا مگر تمیز نہیں آئی ( 2) چھوٹا پڑھائی میں بہت ذہین ہے مگر بڑا 8 سال کا ہوا ابھی تک کُند ذِہن ہے ( 3) بہت چِڑچِڑا ہوگیا ہے ( 4) ماں کو بہت تنگ کرتا ہے ( 5) بڑی بچی نے چھوٹی والی کو بال کھینچ کر گرادیا ۔ (1)
بَدشُگونی
سوال شگون کسے کہتے ہیں ؟
جواب شگون کا معنی ہے فال لینا یعنی کسی چیز ، شخص ، عمل ، آواز یا وقت کو اپنے حق میں اچھا یا برا سمجھنا ۔ (2)
سوال زمانۂ جاہلیت میں بدشگونی لینے کا کیا طریقہ تھا؟
جواب زمانۂ جاہلیت میں مشرکین پرندوں پر اِعتماد کرتے تھے ، جب ان میں سے کوئی شخص کسی کام کے لیے نکلتا تو وہ پرندے کی طرف دیکھتا اگرپرندہ دائیں طرف اُڑتا تو وہ اس سے نیک شگون لیتا اور اپنے کام پر روانہ ہوجاتا اور اگر پرندہ بائیں جانب اُڑتا تو وہ اس سے بَدشگونی لیتا اور لَوٹ آتا ، بعض اوقات وہ کسی مہم پر روانہ ہونے سے پہلے خود پرندے کو اُڑاتے تھے ، پھر جس جانب وہ اُڑتا تھا اس پر اِعتماد کرکے اس کے مطابق مہم پر روانہ ہوتے یا رُک جاتے ۔ (3)
سوال کسی شخص کو منحوس قرار دینے کا کیا گناہ ہوتا ہے ؟
________________________________
1 - غیبت کی تباہ کاریاں ، ص۵۴ ، ماخوذاً ۔
2 - بد شگونی ، ص۱۰ ۔
3 - فتح الباری ، کتاب الطب ، باب الطیرة ، ۱۱ / ۱۸۰ ، تحت الحدیث : ۵۷۵۴ ۔