Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
230 - 360
سوال	 کسی کی غیبت سننا کیسا ہے ؟ 
جواب	حضورسرورِ کونین ، شہنشاہِ دارَین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے گانا گانے اور گانا سننے سے ، غیبت کرنے اور غیبت سننے سے اور چغلی کرنے اور چغلی سننے سے منع فرمایا ۔  (1) حضرتِ علامہ عبد الرَّء ُوْف مُناوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی فرماتے ہیں  :  غیبت سننے والا بھی غیبت کرنے والوں میں سے ایک ہوتا ہے ۔  (2) 
سوال	 غیبت سے توبہ کا طریقہ بیان کیجئے ؟ 
جواب	جس کی’’غیبت‘‘کی اُس کو پتا نہیں چلا تو اُس سے مُعافی مانگنا ضَروری نہیں  ۔ اللہ غَفَّارعَزَّوَجَلَّ کے دربارمیں توبہ واستِغفار کیجئے اور دل میں پکّا عہد کیجئے کہ آئندہ کبھی کسی کی غیبت نہیں کروں گا ۔  اگر اُس کو معلوم ہو گیا ہے تو اُس کے پاس جا کر غیبت کے مقابِل اُس کی جائز تعریف ، اور اس سے مَحَبَّت کا اظہار کیجئے ، تاکہ اُس کا دل خوش ہو اور عاجِزی کے ساتھ عرض کیجئے کہ میں نے جو آپ کی غیبت کی ہے اُس پر نادِم ہوں مجھے مُعاف فرمادیجئے ۔  اب بالفرض وہ مُعاف نہ بھی کرے تب بھی اِنْ شَاءَ اللہ آخِرت میں مُوَ اخَذَہ نہ ہوگا ۔ ہاں اگر رَسْمی طور پر (  SORRYکہہ دیا) بِلااِخلاص مُعافی مانگی اور اُس نے مُعاف کر بھی دیا تب بھی آخِرت میں مُو اخَذے (  یعنی پوچھ گچھ) کا خوف باقی ہے ۔  (3) 
سوال	غیبت انسان کی نیکیوں پر کیا اثرات ڈالتی ہے ؟ 



________________________________
1 -     تاریخ بغداد ، ابو محمد الحکم بن مروان الکوفی ، ۸ /  ۲۲۱ ، رقم : ۴۳۳۷ ۔ 
2 -     فیض القدیر ، ۳ /  ۶۱۲ ، تحت الحدیث : ۳۹۶۹ ۔ 
3 -     غیبت کی تباہ کاریاں ، ص ۲۹۱ ۔