Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
229 - 360
سوال	سَیِّدُ الْاِسْتِغْفَار کیا ہے اور اس کی کیا فضیلت ہے ؟ 
جواب	حضرت شدّاد بن اوس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے ، رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا :  سب سے اعلیٰ استغفار یہ ہے کہ تم کہو : ’’اَللّٰہُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ ، لَا اِلٰـہَ اِلاَّ اَنْتَ ، خَلَقْتَنِیْ وَاَنَا عَبْدُکَ ، وَاَنَا عَلٰی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ ، اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ ، اَبُوْ ءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَ اَبُوْ ءُ بِذَنْبِی فَاغْفِرْلِی فَاِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ ۔ “ارشاد فرمایا کہ جو سچے دل سے دن میں یہ کہہ لے پھر اسی دن شام سے پہلے مرجائے تو وہ جنتی ہوگا اور جوسچے دل سے رات میں یہ کہہ لے پھر صبح سے پہلے فوت ہوجائے تو وہ جنتی ہوگا ۔  (1) 
غیبت
سوال	 کسی کو غیبت سے روکنے کے کچھ فضائل بیان کیجئے ؟ 
جواب	دو فرامین مصطفے ٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :  (  1) جس کے سامنے اس کے مسلمان بھائی کی غیبت کی جائے اور وہ اس کی مدد پر قادِر ہو اور مدد کرے ، اللہ تعالیٰ دنیا اور آخِرت میں اس کی مدد فرمائے گا اور اگر باوُجُودِ قدرت اس کی مدد نہیں کی تو اللہ تعالیٰ دنیا اورآخِرت میں اس کی پکڑفرمائے گا ۔  (2)  (  2) جو شخص اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کا گوشت کھانے  (  غیبت کرنے ) سے روکے تواللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر حق ہے کہ اُسے جہنم سے آزاد کر دے ۔  (3) 



________________________________
1 -     بخاری ، کتاب الدعوات ، باب افضل الاستغفار ، ۴ /  ۱۸۹ ، حدیث : ۶۳۰۶ ۔ 
2 -     کتاب الجامع فی آخر المصنف ، باب الاغتیاب والشتم ، ۱۰ /  ۱۸۸ ، حدیث : ۲۰۴۲۶ ۔ 
3 -     مسند امام احمد ، حدیث اسماء ابنة یزید ، ۱۰ /  ۴۴۵ ، حدیث : ۲۷۶۸۰ ۔