Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
23 - 360
 کاٹنے کا دردچالیس سال تک رہے گا ۔  (1) 
سوال	جہنّم میں کفار کو پہنائی جانے والی زنجیر کے بارے میں بتائیے ؟ 
جواب	اگر جہنمیوں کی زنجیر کی ایک کڑی دنیا کے پہاڑوں پررکھ دی جائے تو وہ کانپنے لگیں اور انہیں قرار نہ ہویہاں تک کہ نیچے کی زمین تک دَھنس جائیں ۔  (2) 
سوال	جہنّم میں کفار  کے رونے کی کیفیت کیا ہوگی؟ 
جواب	جہنّم میں کفارگدھے کی آواز کی طرح چلّا کر روئیں گے ۔  (3) ، ابتدا میں آنسو نکلیں گے ، جب آنسو ختم ہو جائیں گے تو خون روئیں گے ، روتے روتے گالوں میں خندقوں کی مثل گڑھے پڑ جائیں گے ، رونے کا خون اور پیپ اس قدر ہو گا کہ اگر اس میں کشتیاں ڈالی جائیں تو چلنے لگیں ۔  (4) 
سوال	جہنّم میں کفار کی شکلیں کیسی ہوں گی؟ 
جواب	   جہنمیوں کی شکلیں ایسی کریہہ ہوں گی کہ اگر دنیا میں کوئی جہنمی اُسی صورت پر لایا جائے تو تمام لوگ اس کی بدصورتی اور بدبُو کی وجہ سے مر جائیں ۔  (5) 
سوال	کیا جہنّم میں کفار کی شکلیں انسانی شکلوں کی طرح ہوں گی؟ 
جواب	 کفّار کی شکل جہنّم میں انسانی شکل نہ ہوگی کہ یہ شکل اَحْسَنِ تَقْوِیْم ہے ۔  (6)  اور 



________________________________
1 -     مسند امام احمد ، مسند الشامیین ، ۶ /  ۲۱۶ ، حدیث : ۱۷۷۲۹ ۔ 
2 -     معجم اوسط ، ۲ /  ۷۸ ، حدیث : ۲۵۸۳ ۔ 
3 -     شرح السنة ، کتاب الفتن ، باب صفة النار واھلھا ، ۷ /  ۵۶۵ ، حدیث : ۴۳۱۶ ۔ 
4 -     ابن ماجہ ، کتاب الزھد ، باب صفة النار ، ۴ /  ۵۳۱ ، حدیث : ۴۳۲۴ ۔ 
5 -     موسوعة ابن ابی الددنیا ، کتاب الرقة والبکاء ، ۳ /  ۱۹۰ ، رقم : ۱۰۴ ۔ 
6 -     پ۳۰ ، التین : ۴ ۔