سوال کیا جنّت ودوزخ کے بھی زمین وآسمان ہیں؟
جواب جی ہاں ! جنّت و دوزخ چونکہ فضا یا خَلا میں نہیں ہیں اس لئے جنت و دوزخ والوں کے لئے کسی ایسی چیز کا ہونا ضروری ہے جس پر وہ بیٹھے یا ٹھہرے ہوئے ہوں اور ان کے لئے کوئی سائبان ہو جس کے سائے میں وہ لوگ ہوں اور وہ چیز زمین و آسمان ہیں اور وہ اس دنیا کے زمین و آسمان سے مختلف ہیں تو جس طرح جنّت و دوزخ ہمیشہ رہیں گے اسی طرح ان کے زمین و آسمان بھی ہمیشہ رہیں گے ۔ (1)
سوال جہنّم کی آگ کی چنگاریاں کتنی اونچی ہوں گی؟
جواب جہنّم کے شرارے اُونچے اُونچے محلوں کی برابر اُڑیں گے ، گویا زَرد اُونٹوں کی قطار کہ پیہم آتے رہیں گے ۔ (2)
سوال فرشتے جن گُرزوں سے جہنمیوں کو ماریں گے اُن کا وزن کتنا ہوگا؟
جواب لوہے کے ایسے بھاری گُرزوں سے فرشتے ماریں گے کہ اگر کوئی گُرز زمین پر رکھ دیا جائے تو تمام جِنّ و اِنس جمع ہو کربھی اُس کو اُٹھا نہیں سکتے ۔ (3)
سوال جہنمی سانپ اور بچھو کے ایک مرتبہ ڈسنے کا اثر کتنے عرصے تک رہے گا؟
جواب حدیثِ پاک میں ہے : دوزخ میں بختی اونٹ کے برابر سانپ ہیں یہ سانپ ایک مرتبہ کسی کو کاٹے تو اس کا درد اور زہر چالیس برس تک رہے گا ۔ اور دوزخ میں پالان بندھے ہوئے خچروں کے مِثل بچھو ہیں جن کے ایک مرتبہ
________________________________
1 - تفسیر صراط الجنان ، پ۱۲ ، ھود ، تحت الآیۃ : ۱۰۸ ، ۴ / ۵۰۰ ۔
2 - پ۳۰ ، المرسلٰت : ۳۲ ، ۳۳ ۔
3 - مسند امام احمد ، مسند ابی سعید الخدری ، ۴ / ۵۸ ، حدیث : ۱۱۲۳۳ ۔