Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
225 - 360
تَوْبَہ و   اِسْتِغْفَار
سوال	گناہ سرزد ہوجانے پرتوبہ کاقانون بنانے میں کیا حکمت ہے ؟ 
جواب	اسلام میں توبہ کا قانون بنانا عین حکمت و عِلْم پر مَبنی ہے ۔  جن دِینوں میں توبہ نہیں اُن کے ماننے والے گناہ پر زیادہ دلیر ہوتے ہیں کیونکہ مایوسی جُرم پر دلیر کر دیتی ہے اور معافی کی امید توبہ پر ابھارتی ہے ۔  جس شخص کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہو اسے سب سے جُدا قید میں رکھا جاتا ہے تا کہ کسی اور کو قتل نہ کر دے کیونکہ وہ اپنی زندگی سے مایوس ہوچکا ہے اور جسے ایک مقررہ مدت تک سزا کے بعد رہائی کا حکم ہو اسے دیگر مجرموں کے ساتھ قید میں رکھا جاتا ہے ، اس سے یہ خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ اسے رہائی کی امید ہے ۔  (1) 
سوال	جوانی میں  توبہ کرنے کی کیا فضیلت ہے ؟ 
جواب	حدیث پاک میں ہے : جوانی میں توبہ کرنے والا اللہ عَزَّ  وَجَلَّکا محبوب ہے ۔  (2)  منقول ہے کہ ایک نوجوان جب توبہ کرکے اللہ عَزَّوَجَلَّکی طرف رجوع کرتا ہے تواس کے لئے زمین وآسمان کے درمیان 70قندیلیں روشن کی جاتی ہیں اور ملا ئکہ صف بستہ ہوکربلندآوازسے تسبیح  وتقدیس کرتے ہوئے اسے مبارک باد دیتے ہیں ۔  ابلیس لعین سُن کر کہتا ہے : کیاخبرہے ؟ آسمان سے ایک مُنادِی ندا دیتا ہے :  ایک بندے نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے صلح کرلی ہے ۔ تو ابلیس ملعون اس



________________________________
1 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۴ ، النساء ، تحت الآیۃ : ۱۷ ، ۲ /  ۱۶۳ ۔ 
2 -     موسوعة ابن ابی الدنیا ، کتاب التوبة ، ۳ /  ۴۲۲ ، حدیث : ۱۸۴ ۔