Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
223 - 360
جواب	جوشخص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لیے عاجزی کرتاہے اللہاسے بلندی عطافرماتا ہے ۔  (1) 
سوال	 عاجزی وانکساری کرنے والے کو کون سا درجہ عطا ہوتا ہے ؟ 
جواب	رسولِ اکرم ، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے ایک درجہ تواضع اختیار کرتا ہے اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ اسے ایک درجہ بلندی عطا فرماتا ہے یہاں تک کہ اسے عِلِّیِّیْن (  بلند ترین درجوں) میں پہنچا دیتا ہے ۔  (2) 
سوال	قدرت کے باوجود بطورِ عاجزی اچھالباس نہ پہننے پر کیا بشارت ہے ؟ 
جواب	حدیثِ پاک میں ہے  : جو باوُجُودِ قدرت اچّھے کپڑے پہننا تواضُع (  یعنی عاجِزی)  کے  سبب چھوڑ دے اللہ تعالیٰ اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائے گا  ۔  (3) 
سوال	عاجزی کرنے والوں اور تکبر کرنے والوں کے متعلق کوئی حدیث سنائیے ؟ 
جواب	حضور تاجدارِ ختم نبوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا  : اے عائشہ !  عاجزی اپنا ؤکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ عاجزی کرنے والوں کو پسند اور تکبرکرنے والوں کو ناپسند کرتاہے ۔  (4) 
سوال	اپنا سامان خود اٹھانے کی کیا فضیلت ہے ؟ 
جواب	حضور نبیٔ مکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : جس نے اپنا سامان خود اٹھایا وہ تکبر سے بَری  ہوگیاہے ۔  (5) 



________________________________
1 -     مسلم ، کتاب البر والصلة ، باب استحباب العفو والتواضع ، ص۱۰۷۱ ، حدیث : ۶۵۹۲ ۔ 
2 -     ابن حبان ، کتاب الحظر والاباحة ، باب التواضع والکبر والعجب ، ۷ /  ۴۷۵ ، حدیث : ۵۶۴۹ ۔ 
3 -     ­ابو داود ، کتاب الادب ، باب من کظم غیظاً ، ۴ /  ۳۲۶ ، حدیث : ۴۷۷۸ ۔ 
4 -     مسند الفردوس ، ۵ /  ۴۲۷ ، حدیث : ۸۶۳۴ ۔ 
5 -     شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق ، فصل فی التواضع ، ۶ /  ۲۹۲ ، حدیث : ۸۲۰۱ ۔