Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
222 - 360
سوال	 صبر اور شکر سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے ؟ 
جواب	شکر سے نعمتیں ملتی ہیں اور صبر سے اللہتعالیٰ (  کا قرب ملتا ہے ) ۔   (1) 
عاجزی و اِنکساری
سوال	 تواضع کی تعریف بتائیے ؟ 
جواب	اپنے آپ کو حقیر اور کمتر سمجھنے کو تواضع کہتے ہے ۔  (2) 
سوال	عاجزی کرنے والے دولت مند کیلئے حدیث  پا ک میں کیا فرمایا گیاہے ؟ 
جواب	حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : خوشخبری ہے اُس شخص کے لئے جو تنگدستی نہ ہوتے ہوئے تواضع اختیار کرے ، اپنا مال جائز کاموں میں خرچ کرے ، محتاج و مسکین پر رحم کرے اور اہلِ علم و فقہ سے میل جول رکھے ۔  (3) 
سوال	جب بندہ تواضع  (  یعنی عاجزی وانکساری) کرتا ہے توفرشتہ کو کیا حکم دیا جاتا ہے ؟ 
جواب	تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نُبوّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے  : ہر شخص کے سر میں ایک لگام ہوتی ہے جسے ایک فرشتہ تھامے ہوتا ہے اگر وہ تواضع سے کام لے تو فرشتے سے کہا جاتا ہے  : اس کا مرتبہ بلند کر دو ۔  (4) 
سوال	اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے لیے عاجزی  کرنے کی کیا فضیلت ہے ؟ 



________________________________
1 -     مرآۃ المناجیح ، ۲ / ۱۱۹ ۔ 
2 -     منھاج العابدین ، العقبة الثالثة وھی عقبة العوائق ، الفصل الرابع القلب ، ص۸۱ ۔ 
3 -     معجم کبیر ، ۵ /  ۷۱ ، حدیث : ۴۶۱۶ ۔ 
4 -     معجم کبیر ، ۱۲ /  ۱۶۹ ، حدیث : ۱۲۹۳۹ ۔