اللہ کریم کی نعمتوں اور فضل وکرم کو تفصیل کے ساتھ جان لے گا تواس کے دِل میں خوشی پيدا ہوگی پھروه اس کے تقاضوں کے مطابق عمل بجا لائے گا اوریہ دل ، زبان اور تمام اعضا کے ذریعے شکر ادا کرنا ہے ۔ (1)
سوال شکر کے کتنے طریقے ہیں ؟
جواب شکرتین طرح سے ادا ہوتا ہے : ( 1) دل کے ذریعے ( 2) زبان کے ذریعے اور ( 3) اعضا کے ذریعے ۔ (2)
سوال اعضا کے ذریعے شکر کی کیفیت بیان کیجئے ؟
جواب اعضا کے ساتھ شکر ادا کرنا یہ ہے کہ انسان اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اِن نعمتوں کو اس کی اطاعت میں استعمال کرے اور گناہوں میں استعمال کرنے سے بچے ، پس آنکھوں کا شُکْرْ يہ ہے کہ کسی مسلمان کا عیب ديکھے تو اُس کو چھپائے اورآنکھوں سے گناہ نہ دیکھے اور کانوں کا شکر يہ ہے کہ کوئی عيب سنے تواس پر پردہ ڈالے اور کانوں سے صرف جائز چيز ہی سنے ۔ (3)
سوال کیا کرنے سے شکراور عمل ضائع ہوجاتے ہیں ؟
جواب حضوررسولِ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : جس نے کسی نیک عمل پر اپنی تعریف کی تو اس کا شکر ضائع ہوا اور عمل برباد ہو گیا ۔ (4)
________________________________
1 - لباب الاحیاء ، الباب الثانی والثلاثون فی الصبر والشکر ، ص۲۷۶ ۔
2 - لباب الاحیاء ، الباب الثانی والثلاثون فی الصبر والشکر ، ص۲۷۷ ، ملخصاً ۔
3 - لباب الاحیاء ، الباب الثانی والثلاثون فی الصبر والشکر ، ص۲۷۷ ۔
4 - معرفة الصحابة لابي نعيم ، رقم۳۳۷۳ ، ابو عبدالعزیز الانصاری ، ۴ / ۵۲۸ ، حدیث : ۶۹۷۹ ۔