Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
220 - 360
 صاحبِ لَولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمايا :  صبر ، سخاوت اور حُسنِ اخلاق ۔  (1) 
سوال	 صبرجمیل کسے کہتے ہیں؟ 
جواب	جس صبر میں کوئی گھبراہٹ نہ ہواُسے صبر جمیل کہتے ۔  (2) اوربعض نے فرمایا :  صبرِجميل يہ ہے کہ مصيبت زدہ  شخص لوگوں میں پہچانا نہ جائے  ۔  (3) 
سوال	 شکر کرنے والوں سے متعلق 2 فرامینِ باری تعالی بیان کیجئے ؟ 
جواب	اللہعَزَّوَجَلَّارشادفرماتاہے :  (  1) ( فَاذْكُرُوْنِیْۤ اَذْكُرْكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِیْ وَ لَا تَكْفُرُوْنِ۠(۱۵۲))  (  پ۲ ، البقرہ : ۱۵۲) ترجمۂ کنز الایمان : توميری ياد کرو میں تمہارا چرچا کروں گا اور ميراحق مانو اور ميری ناشکری نہ کرو ۔  (  2) ( وَ  سَیَجْزِی  اللّٰهُ  الشّٰكِرِیْن(۱۴۴)) (  پ۴ ، ال عمران :  ۱۴۴) ترجمۂ کنز الایمان  : اور عنقريب اللہ شکر والوں کو صلہ دے گا ۔ 
سوال	ایمان کی پختگی کس کام میں ہے ؟ 
جواب	حضرت سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ایمان کی پختگی حکْمِ الٰہی پر صبر کرنے اور تقدیر پر راضی رہنے میں ہے ۔  (4) 
سوال	شکر کی حقیقت کیا ہے ؟ 
جواب	بندہ یہ جانے کہ  حقیقت میں اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور نعمت عطا کرنے والا نہیں ، جب وہ اپنے جسم ورُوح اور ضروریاتِ زندگی  کے معاملے میں خود پر



________________________________
1 -     شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق ، ۶ /  ۲۴۲ ، حدیث : ۸۰۱۴ ۔ 
2 -     تفسیرجلالین ، پ۲۹ ، سورةالمعارج ، تحت الآیة : ۵ ، ص۴۷۳ ۔ 
3 -     لباب الاحیاء ، الباب الثانی والثلاثون فی الصبر والشکر ، ص۲۷۶ ۔ 
4 -     احیاء علوم الدین ، کتاب الصبر والشکر ، بیان فضیلة الصبر ، ۴ / ۷۷  ۔