اونٹنی ( 2) حضرت صالح عَلَیْہِ السَّلَام کی اونٹنی ( 3) حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کا بچھڑا ( 4) حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام کا مینڈھا ( 5) حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی گائے ( 6) حضرت یونس عَلَیْہِ السَّلَام کی مچھلی ( 7) حضرت عُزیر عَلَیْہِ السَّلَام کا دراز گوش ( 8) حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلَام کی چیونٹی ( 9) بلقیس کی خبر لانے والا ہُدہُد ( 10) اصحابِ کہف کا کُتّا ۔ (1)
سوال اَعراف کیا ہے ؟
جواب یہ جنت ودوزخ کے درمیان ایک جگہ کا نام ہے ، جن کی نیکیاں اور گناہ برابر ہوں گے یا جن شہدا کے والدین اُن سے ناراض ہوں گے یاوہ جن کے ماں باپ میں سے کوئی ایک ان سے راضی اور ایک ناراض ہوگا اُنہیں یہاں رکھا جائے گا ۔ (2) نیزصحیح وراجِح قول کے مطابق مسلمان جِنّات بھی اَعراف میں رہیں گے ۔ (3)
دوزخ
سوال جہنّم اپنے سے پناہ مانگنے والے کے متعلق کیا کہتا ہے ؟
جواب حدیثِ پاک میں ہے کہ جو بندہ جہنّم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنّم کہتا ہے : اے رب ! یہ مجھ سے پناہ مانگتا ہے تُو اس کو پناہ دے ۔ (4)
________________________________
1 - تفسیر روح البیان ، پ ۱۵ ، الکھف ، تحت الآیۃ : ۱۸ ، ۵ / ۲۲۶ ۔
غمز عیون البصائر ، الفن الثالث وھو فن الجمع والفرق ، فوائد وقواعد شتی ، ۳ / ۲۳۹ ۔
2 - تفسیر در منثور ، پ۸ ، الاعراف ، تحت الآیة : ۴۸ ، ۳ / ۴۶۴- ۴۶۵ ، ملتقطاً ۔
3 - نزہۃ القاری ، ۴ / ۳۵۱ ۔
4 - مسند اسحاق ، مسند ابی ھریرة ، ۱ / ۲۴۹ ، حدیث : ۲۱۳ ۔