ہونے کے بعد اور کاٹتے ہیں اس چیز کو جس کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں وہی نقصان میں ہیں ۔ ( 3) ( اُولٰٓىٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَ لَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ(۲۵)) ( پ۱۳ ، الرعد : ۲۵) ترجمۂ کنز الایمان : ان کا حصّہ لعنت ہی ہے اور ان کا نصیبہ برا گھر ۔
سوال کن دو گناہوں کی سزا دنیا میں بھی ملتی ہے ؟
جواب حضور مکی مدنی سلطان ، رحمتِ عالَمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ظلم اور قطع رحمی کے علاوہ کوئی گناہ ایسا نہیں جس کے مُرتکب کو اللہ عَزَّوَجَلَّآخرت میں سزا دینے کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی سزا دینے میں جلدی کرتا ہو ۔ (1)
سوال کون سے لوگ جنت کی خوشبو تک سے محروم رہیں گے ؟
جواب حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : والدين کی نافرمانی سے بچتے رہوجنت کی خوشبو 1000سال کی مسافت سے سونگھی جا سکتی ہے مگر خدا عَزَّ وَجَلَّکی قسم ! والدين کا نافرمان ، قطع رحمی کرنے والا ، بوڑھا زانی اور تکبر کی وجہ سے تہبندلٹکانے والا جنت کی خوشبونہ پاسکے گا ، بے شک کبريائی تمام جہانوں کے پروردگار اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے لئے ہے ۔ (2)
صبر وشکر
سوال قرآنِ کریم کی روشنی میں صبرکی اہمیّت وفضیلت بیان کیجئے ؟
جواب درج ذیل آیاتِ مبارکہ سے صبرکی اہمیت وفضیلت خوب واضح ہوتی ہے :
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب صفة القیامة ، باب۵۷ ، ۴ / ۲۲۹ ، حدیث : ۲۵۱۹ ۔
2 - معجم اوسط ، ۴ / ۱۸۷ ، حدیث : ۵۶۶۴ ۔