Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
217 - 360
 رشتے والوں کا علیٰ قَدر ِمَراتِب  (  یعنی رشتے میں نزدیکی کی ترتیب کے مطابِق) ۔   (1) 
سوال 	قطع رحمی دعاؤں کی قبولیت پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے  ؟ 
جواب 	حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ایک بارصبح کے وَقت مجلس میں تشریف فرما تھے ، اُنہوں نے فرمایا :  میں قطع رحمی کرنے (  رشتہ توڑنے ) والے کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم دیتا ہوں کہ وہ یہاں سے اُٹھ جائے تا کہ ہم اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دُعا کریں کیونکہ قطع رحمی کرنے والے پر آسمان کے دروازے بند رہتے ہیں ۔  (2) یعنی اگر وہ یہاں موجود رہے گا تو رحمت نہیں اُترے گی اور ہماری دعاقَبول نہیں ہو گی ۔ 
سوال	قطع رحمی کے حوالے سے قرآنِ کریم میں کیافرمایاگیا ہے ؟ 
جواب	قطع رحمی کی مذمت میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ ارشادفرماتاہے :  (  1) ( فَهَلْ عَسَیْتُمْ اِنْ تَوَلَّیْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ وَ تُقَطِّعُوْۤا اَرْحَامَكُمْ(۲۲)اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فَاَصَمَّهُمْ وَ اَعْمٰۤى اَبْصَارَهُمْ(۲۳)) (  پ۲۶ ، محمد : ۲۲ ، ۲۳) ترجمۂ کنز الایمان :  تو کیا تمہارے یہلچّھن (  انداز) نظر آتے ہیں کہ اگر تمہیں حکومت ملے تو زمین میں فساد پھیلاؤ اور اپنے رشتے کاٹ دو یہ ہیں وہ لوگ جن پر اللہ نے لعنت کی اور انہیں حق سے بہرا کردیا اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں ۔  (  2) ( الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ۪-وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِؕ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ(۲۷)) (  پ۱ ، البقرة : ۲۷) ترجمۂ کنز الایمان  :  وہ جواللہکے عہد کو توڑ دیتے ہیں پکا



________________________________
1 -     رد المحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ /  ۶۷۸ ، ماخوذا ۔ 
2 -     معجم کبیر ، ۹ /  ۱۵۸ ، حدیث : ۷۸۹۳ ۔