جواب حضرتِ سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ حضورنبیٔ غیب دان ، رحمتِ عالَمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ کچھ لوگوں کی وجہ سے دنیا کو آباد رکھتا ہے ، ان کی بدولت مال میں اضافہ کرتا ہے اور جب سے انہیں پیدا فرمایا ہے ان کی طرف ناپسندیدہ نظر سے نہیں دیکھا ۔ عرض کی گئی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! وہ کیسے ؟ فرمایا : اُن کے اپنے رشتہ داروں سے صلۂ رحمی کرنے کی وجہ سے ۔ (1)
سوال دَرَجات کو بلند کرنے والے چار اعمال کون سے ہیں ؟
جواب حضرتِ سیدنا عُبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسے عمل کے بارے میں نہ بتاؤں جس کے سبب اللہ عَزَّ وَجَلَّ درجات کو بلند فرماتا ہے ؟ حضراتِ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! ضروربتائیے ۔ ارشاد فرمایا : جو تمہارے ساتھ جہالت کا برتاؤ کرے تم اُس کے ساتھ بُردباری سے پیش آؤ ، جو تم پر ظلم کرے تم اُسے معاف کردو ، جو تمہیں محروم کرے تم اُسے عطا کرو اور جو تم سے قطع تعلقی کرے تم اُس کے ساتھ صلۂ رحمی کرو ۔ (2)
سوال روزِمحشر حساب میں آسانی دلانے والی تین چیزیں کونسی ہیں؟
________________________________
1 - معجم کبیر ، ۱۲ / ۶۷ ، حدیث : ۱۲۵۵۶ ۔
2 - مسند بزار ، مسند عبادة بن الصامت ، ۷ / ۱۶۱ ، حدیث : ۲۷۲۷ ، بتغیر ۔
مجمع الزوائد ، کتاب البر والصلة ، باب مکارم الاخلاق والعفو عمن ظلم ، ۸ / ۳۴۵ ، حدیث : ۱۳۶۹۴ ۔