سے ہُوں نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنااور ان سے تعظیم کی بات کہنا اوران کے لئے عا جزی کابازوبچھا نرم دلی سے اور عرض کر کہ اے میرے رب تو ان دونوں پر رحم کر جیسا کہ ان دونوں نے مجھے چھٹپن ( بچپن) میں پالا ۔
سوال صلۂ رحمی بارگاہِ ربُّ العزت میں کیا التجاکرتی ہے ؟
جواب حضورتاجدارِ ختمِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : صلۂ رحمی رزق کو بڑھاتی اور عمر میں زیادتی کرتی ہے ، صلۂ رحمی عرش سے لٹکی ہوئی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں التجاکرتی ہے : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ ! تُو اسے مِلاجو مجھے ملائے اور تُو اسے کاٹ جو مجھے کاٹے ۔ تو اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتاہے : میری عزت وجلال کی قسم ! میں ضرور اس کو ملاؤں گاجو تجھے ملائے گااور ضرور اسے قطع کر وں گاجو تجھے قطع کرے گا ۔ (1)
سوال کن افعال کی جزا وسزا بہت جلدی مل جاتی ہے ؟
جواب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب ، دانائے غیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : اے مسلمانوں کے گروہ ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرو اور آپس میں صلۂ رحمی کرو ! کيونکہ صلۂ رحمی سے زيادہ جلدکسی چیزکا ثواب نہيں ملتا ، ظلم سے بچتے رہو کيونکہ ظلم سے زیادہ جلد کسی گناہ کی سزا نہيں ملتی ۔ (2)
سوال کن لوگوں کی وجہ سے دنیا آباد ہے اور مال میں اضافہ ہوتا ہے ؟
________________________________
1 - قرة العیون ومفرح القلب المحزون ، الباب الثامن فی عقوبة قاتل النفس وقاطع الرحم ، ص۴۰۱ ، معجم اوسط ، ۱ / ۲۷۳ ، حدیث : ۹۴۳ملتقطا ، مصنف ابن ابی شیبة ، کتاب الادب ، باب ماقالوافی البر وصلة الرحم ، ۶ / ۹۷ ، حدیث : ۲ ۔
2 - معجم اوسط ، ۴ / ۱۸۷ ، حدیث : ۵۶۶۴ ۔