Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
213 - 360
		کی چادر پر پڑ گیا  اس نے دیہاتی کو ایک زور دار  تھپڑ مارا جس سے اس کے دو دانت ٹوٹ گئے اور ناک بھی زخمی ہو گئی ۔ یہ معاملہ عدالتِ فاروقی میں پہنچا تو آپ نے فرمایا :  یا تو اس دیہاتی سے معافی مانگو یا میں تم سے اس کا قصاص لوں گا ۔  جبلہ نے حیران ہو کر کہا :  کیا آپ اس غریب دیہاتی کی وجہ سے مجھ سے قصاص لیں گے حالانکہ میں تو بادشاہ ہوں؟ سیدنا فاروق اعظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا :  اسلام قبول کرنے کے بعد حقوق میں تم دونوں برابر ہو ۔  (1) 
سوال	عدل وانصاف  نہ ہونے کی وجہ سے کونسی معاشرتی  خرابیاں جنم لیتی ہیں؟ 
جواب	 جس معاشرے میں عدل وانصاف کی بالادستی نہ ہو وہاں ناانصافی ، ظلم وجبر ، قتل و غارت گری اور طرح طرح کی برائیاں عام ہوجاتی ہیں اور معاشرہ جرائم کا گھر بن جاتا ہے ۔ 
صِلۂ رحمی
سوال	والدین کے ساتھ صلۂ رحمی کے حوالے سے قرآن پاک میں کیا حکم دیا گیا ہے ؟ 
جواب	اللہتعالیٰ نے ارشاد فرمایا : ( وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ-اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا(۲۳)وَ اخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ(۲۴)) (  پ۱۵ ، بنٓی اسرآءیل : ۲۳ ، ۲۴) ترجمۂ کنزالایمان :  اورتمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو اگر تیرے سامنے ان میں ایک یادو نوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان



________________________________
1 -     فتوح الشام ، ذکر فتح حمص ، ۱ /  ۱۰۰ ، ماخوذاً ۔