ان میں عدل نہ کیا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُسے اَوندھے منہ جہنم میں گرائے گا ۔ (1)
سوال عدل و انصاف کن کن چیزوں میں ہوتا ہے ؟
جواب یہ لفظ بہت سی چیزوں کو شامل ہے ، عقائد میں عدل و انصاف کرنا ، عبادات میں عدل کرنا ، معاملات میں عدل کرنا ، بادشاہ کا عدل کرنا ، فقیر کا انصاف کرنا ، اپنی اولاد ، رشتہ داروں اور اپنے نفس کے معاملے میں عدل کرنا وغیرہ ۔ (2)
سوال حدیثِ پاک میں عادل بننے کا کیا نسخہ ارشاد ہواہے ؟
جواب ایک اعرابی نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی : میں سب سے زیادہ عدل کرنے والا بننا چاہتا ہوں ۔ حضورسرورِ کونین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا : جو اپنے لیے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کے لیے بھی پسند کرو ، سب سے زیادہ عادِل بن جاؤ گے ۔ (3)
سوال فیصلہ کرنے والے کو فریقین کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہئے ؟
جواب علماء نے فرمایا کہ حاکم ( اور فیصلہ کرنے والے ) کو چاہئے کہ پانچ باتوں میں فریقین کے ساتھ برابر سلوک کرے : ( 1) اپنے پاس آنے میں جیسے ایک کو موقع دے ، دوسرے کو بھی دے ( 2) نشست دونوں کو ایک سی دے ( 3) دونوں کی طرف برابر مُتَوَجِّہ رہے ( 4) کلام سننے میں ہر ایک کے ساتھ ایک ہی طریقہ
________________________________
1 - مستدرک حاکم ، کتاب الاحکام ، باب قاضیان فی النار وقاض فی الجنة ، ۵ / ۱۲۳ ، حدیث : ۷۰۹۷ ۔
2 - روح المعانی ، پ۸ ، الاعراف ، تحت الآیة : ۲۹ ، ۴ / ۴۸۴ ، ماخوذا ۔
تفسیر صراط الجنان ، پ۸ ، الاعراف ، تحت الآیۃ : ۲۹ ، ۳ / ۲۹۶ ۔
3 - جامع الاحادیث ، مسند خالد بن الولید ، ۱۹ / ۴۰۵ ، حدیث : ۱۴۹۲۲ ۔