جواب اہلِ جنّت کی زبان پر ہر وقت تسبیح وتکبیرمِثل سانس کے جاری ہوگی اوروہ تلاوتِ قرآن بھی کریں گے مگریہ تلاوت لذّت اور ترقیٔ درجات کے لئے ہوگی ۔ (1)
سوال کیا جنّت میں بھی بازار لگے گا؟
جواب جی ہاں ! جنّت میں ہر جمعہ کوایک بازار لگے گا اور اُس میں شمالی ہوا چلے گی جو جنتیوں کے چہروں اور کپڑوں پر لگے گی تو اُن کے حُسن و جمال میں نکھار پیدا ہوجائے گااور وہ بہت زیادہ خوبصورت ہوجائیں گے ۔ (2)
سوال جنّت میں ادنیٰ جنّتی کو کیا انعام ملے گا؟
جواب ادنیٰ جنّتی کے لیے 80 ہزار خادم اور72بیویاں ہوں گی اور اُن کو ایسے تاج ملیں گے جن کا ادنیٰ موتی مشرق اورمغرب کادرمیان روشن کردے ۔ (3)
سوال جنّتی باہم ملاقات کے لئے کس قسم کی سواریوں پر جائیں گے ؟
جواب جنّتی باہم ملنا چاہیں گے تو ایک کا تخت دوسرے کے پاس چلا جائے گا اور ایک روایت میں ہے کہ ان کے پاس نہایت اعلیٰ درجہ کی سواریاں اور گھوڑے لائے جائیں گے اور ان پر سوار ہو کر جہاں چاہیں گے جائیں گے ۔ (4)
سوال کون کون سے جانور جنّت میں جائیں گے ؟
جواب دس جانور جنّت میں جائیں گے ۔ ( 1) سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی
________________________________
1 - مسلم ، کتاب الجنة وصفة ۔ ۔ ۔ الخ ، باب فی صفات الجنة ، ص۱۱۶۵ ، حديث : ۷۱۵۲ ، مرآۃ المناجیح ، ۳ / ۲۳۷ ۔
2 - مسلم ، کتاب الجنة وصفة نعيمھا واھلھا ، باب فی سوق الجنة ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۱۶۴ ، حديث : ۷۱۴۶ ۔
3 - ترمذی ، کتاب صفة الجنة ، باب ما جاء ما لادنی اھل الجنة من الکرامة ، ۴ / ۲۵۴ ، حدیث : ۲۵۷۱ ملتقطاً ۔
4 - ترمذی ، کتاب صفةالجنة ، باب ماجاء فی صفة خیل الجنة ، ۴ / ۲۴۴ ، حدیث ۲۵۵۳ ۔
الزھد لابن مبارک ، مارواہ نعیم بن حماد ۔ ۔ ۔ الخ ، باب فی صفة الجنة ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۶۹ ، حدیث : ۲۳۹ ۔