Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
208 - 360
 کے دونوں طرف سے پانی بہہ رہا تھا ۔ کسی کو معلوم نہ تھا کہ یہ پانی کہاں سے آرہا ہے اور کہاں جارہا ہے ؟ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے پتھر سے دریافت فرمایا :  اے پتھر !  یہ پانی کہاں سے آرہا ہے اور کہا ں جائے گا؟ اس نے عرض کی  :  جو پانی میری سیدھی جانب سے آرہا ہے وہ میری دائیں آنکھ کے آنسو ہیں اور الٹی جانب سے آنے والا پانی میری بائیں آنکھ کے آنسو ہیں ۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے پوچھا  : تم یہ آنسو کس لئے بہا رہے ہو؟ پتھر نے جواب دیا :  اپنے رب عَزَّوَجَلَّکے خوف کی وجہ سے کہ کہیں وہ مجھے جہنم کا ایندھن نہ بنا دے  ۔  (1) 
سوال	کن چیزوں کے ذریعے خوفِ خدا پیدا ہوتا ہے ؟ 
جواب	خوفِ خداکی عملی کوشش کے سلسلے میں درجِ ذیل چیزیں مدد گار ثابت ہوں گی ۔  اِنْ شَآءَاللهُ عَزَّ  وَجَلَّ (  1) رب تعالیٰ کی بارگاہ میں سچی توبہ اوراس نعمت کے حصول کی دعا کرنا  (  2) قرآن ِعظیم واحادیث مبارکہ میں وارد ہونے والے خوفِ خدا کے فضائل پیش ِنظر رکھنا (  3) اپنی کمزوری وناتوانی کو سامنے رکھ کر جہنم کے عذابات پر غور وتفکر کرنا  (  4) خوف ِ خدا کے حوالے سے اَسلاف کے حالات کا مطالعہ کرنا  (  5) خود احتسابی کی عادت اپنانے کی کوشش کرتے ہوئے فکرِ مدینہ کرنا (  6) ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرنا جو اِس صفتِ عظیمہ سے مُتَّصِف ہوں ۔  (2) 
عدل و انصاف 
سوال	عدل کسے کہتے ہیں؟ 



________________________________
1 -     شعب الایمان ، باب فی الخوف من اللہ تعالی ، ۱ /  ۵۲۸ ، حدیث : ۹۳۲ ۔ 
2 -     خوف خدا ، ص۲۳ ۔