Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
207 - 360
		 علانيہ کرو  ۔  (1) 
سوال	آخرت میں سب سے زیادہ خوشی کس شخص کو ہوگی؟ 
جواب	حضرت سیدنا عامر بن قیس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ آخر ت میں سب سے زیادہ خوش وہ ہو گا جو دنیا میں طویل عرصے تک غم میں رہا ہوگا ، آخرت میں سب سے  زیادہ ہنسنا اسی کو نصیب ہو گا جو دنیا میں (  خوفِ خدا کے سبب) سب سے زیادہ رونے والا ہو اور بروز ِ قیامت سب سے زیادہ ستھرا ایمان اسی کا ہوگا جو دنیا میں زیادہ غور وفکر کرنے والا ہے ۔  (2) 
سوال	جو لوگوں کے سامنے خوفِ خدا کا اِظہار زیادہ کرے اسے کیا قراردیا گیا ہے ؟ 
جواب	 حدیث شریف میں ہے :  جو لوگوں کو اس سے زیادہ خوفِ خدا دکھائے جتنا اس کے پاس ہے تو وہ منافق ہے ۔  (3) 
سوال	کسی صحابی کے خوفِ خدا کے متعلق بتائیے ؟ 
جواب	حضرت سیدنا ابو ذر غفاریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے غلبۂ خوف کے وقت ارشاد فرمایا :  خدا کی قسم !  اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے جس دن مجھے پیدا فرمایا تھا کاش ! اُس دن وہ مجھے ایسادرخت بنادیتا جس کو کاٹ دیاجاتا اور اس کے پھل کھالئے جاتے ۔  (4) 
سوال	کیا جمادات پر بھی خوفِ خدا کی کیفیت ہوتی ہے ؟ 
جواب	جی ہاں !  حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام ایک پتھر کے قریب سے گزرے جس



________________________________
1 -      معجم کبیر ، ۲۰ / ۱۵۹ ، حدیث : ۳۳۱ ۔ 
2 -     تنبیہ الغافلین ، باب التفکر ، ص۳۰۸ ۔ 
3 -     مسند فردوس ، ۲ /  ۳۰۲ ، حدیث : ۶۲۹۱ ۔ 
4 -     مصنف ابن ابی شیبة ، کتاب الزھد ، کلام ابی ذر رضی اللہ عنہ ، ۸ /  ۱۸۳ ، حدیث : ۱ ۔