Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
204 - 360
سوال	خوفِ خدا کی اقسام بیان کیجئے ؟ 
جواب	اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کاخوف دو طرح کا ہے :   (  1) عذاب کے خوف سے گناہوں کو ترک کر دینا ۔  (  2) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے جلال ، اس کی عظمت اور اس کی بے نیازی سے ڈرنا ۔  پہلی قسم کا خوف عام مسلمانوں میں سے پرہیز گاروں کو ہوتا ہے اور دوسری قسم کا خوف  حضراتِ اَنبیا و مُرسَلین ، اولیائے کاملین اور مُقَرَّب فرشتوں کو ہوتا ہے اور جس کا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے جتنا زیادہ قرب ہوتاہے اسے اتنا ہی زیادہ خوف ہوتا ہے ۔  (1) 
سوال	خوفِ خدا کے حصول کا سب سے بڑا سبب کس چیز کو قراردیا گیا ہے ؟ 
جواب	 خوفِ خدا کے حصول اور اس میں اضافہ کا سب سے بڑا ذریعہ علم ہے ، جیسا کہ اللہعَزَّوَجَلَّارشادفرماتاہے : ( اِنَّمَا یَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُاؕ) (  پ۲۲ ، فاطر :  ۲۸) ترجمۂ کنزالایمان : ’’اللہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں ۔ “ یہی وجہ ہے کہ علما صحابۂ کرام رِضْوَان اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن اور ان کے بعدوالے علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی پر خوفِ خدا کاغلبہ رہتا تھا ۔  (2) 
سوال	 گناہوں سے بچنے کا سب سے بڑا ذریعہ کونسا ہے ؟ 
جواب	 گناہوں سے روکنے کاسب سے بڑا ذریعہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا خوف ، اس کے انتقام کا ڈر ، اس کے عقاب ، غضب اور پکڑ کااندیشہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ ارشا دفرماتاہے :
( فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِهٖۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ فِتْنَةٌ اَوْ یُصِیْبَهُمْ



________________________________
1 -     تفسیر کبیر ، پ۹ ، الانفال ، تحت الایة : ۲ ، ۵ /  ۴۵۰ ، ملتقطاً ۔ 
2 -     الزواجر عن اقتراف الکبائر ، مقدمة فی تعریف الکبیرة ، ۱ /  ۴۸ ۔