جواب رسولُ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : بے شک بُرااخلاق عمل کو اس طرح خراب کرتاہے جیسے سرکہ شہدکو خراب کرتا ہے ۔ (1)
سوال آدمی کی عزت ، مُرُوَّت اورشرافت کن چیزوں کو قرار دیا گیا ہے ؟
جواب حضرت سیدناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورسید العالمین صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا : آدمی کی عزت اُس کا دین ہے ، اُس کی مروت اس کی عقل ہے اوراُس کی شرافت اس کا اخلاق ہے ۔ (2)
خوفِ خدا
سوال قرآنِ پاک میں خوفِ خدا والوں کے لیے کونسی عظیم خوشخبریاں ہیں؟
جواب قرآنِ کریم میں خوفِ خدا رکھنے والوں کے لیے بعض عظیم الشان خوشخبریاں یہ ہیں : ( 1) دوجنتوں کی بشارت (3) ( 2) آخرت میں بے خوفی (4) ( 3) اللہ تعالیٰ کی تائید ومدد (5) ( 4) اعمال کی قبولیت (6) ( 5) بارگاہِ الٰہی میں سب بڑھ کر عزت (7) ( 6) جہنم سے دُوری (8) ( 7) ذریعۂ نجات (9) ۔
________________________________
1 - معجم اوسط ، ۱ / ۲۴۷ ، حدیث : ۸۵۰ ۔
2 - مسندامام احمد ، مسند ابی ہریرة ، ۳ / ۲۹۲ ، حدیث : ۸۷۸۲ ۔
3 - پ۲۷ ، الرحمن : ۴۶ ۔
4 - پ۲۵ ، الدخان : ۵۱ ۔
5 - پ۱۴ ، النحل : ۱۲۸ ۔
6 - پ۶ ، المائدة : ۲۷ ۔
7 - پ۲۶ ، الحجرات : ۱۳ ۔
8 - پ۳۰ ، اللیل : ۱۷ ۔
9 - پ۲۸ ، الطلاق : ۲ ۔