Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
202 - 360
سے ایک سے بھی نوازتا ہے وہ جنت میں داخل ہوگا  ۔  (1) 
سوال	حسنِ اَخلاق کی علامات بیان کیجئے ؟ 
جواب	حسنِ اَخلاق کی علامات کو یوں بیان فرمایاگیا ہے :  حسنِ اخلاق کا پیکر وہ ہے جوحد سے زیادہ حیا والا ہو ، بہت کم کسی کو اذیت دے ، نیکیوں کا جامع ہو ، سچ بولے ، گفتگوکم اورعمل زیادہ کرے اور وقت بھی کم ضائع کرے نیز بہت کم لَغْزِش کا شکار ہو ، وہ نیک ، پُروَقار ،  صابِر ، قضائے الٰہی پر راضی  رہے ، شکر گزار ، بُردبار ، نرم دل ، پاکدامن اور شفیق ہو نہ کہ عیب جُو ، گالیاں دینے والا ، غیبت کرنے والا ، جَلدباز ، کینہ پَروَر ، بخیل اور حاسد ہو بلکہ ہشاش بشاش رہتا ہو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی خاطر محبت اور بغض رکھے اوراللہ عَزَّ وَجَلَّکی ہی خاطر کسی سے راضی یا ناراض ہو تو وہی شخص حسنِ اخلاق کا پیکر کہلانے کا حق رکھتا ہے ۔  (2) 
سوال	کونسی تین چیزوں کے نہ ہونے پر ثواب کی امید نہ رکھنے کی وعید آئی ہے ؟ 
جواب	حضرت سیدتنااُمِّ سلمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مَرْوِی ہے کہ حضور نبیِ کریم ، رَءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جس میں تین باتوں میں سے کوئی ایک بھی نہ پائی جائے تووہ اپنے کسی بھی عمل کے ثواب کی امید نہ رکھے :   (  1) حرام کاموں سے روکنے والا تقویٰ (  2) بے وقوفوں  سے روکنے والا حِلْم اور  (  3) ایسا حسنِ اخلاق جس کے ساتھ وہ لوگوں (  معاشرے ) میں زندگی بسر کرے ۔  (3) 
سوال	بد اَخلاقی کے اَعمال پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟ 



________________________________
1 -     مسند طیالسی ، مسند عثمان بن عفان ، ص۱۴ ، حدیث : ۸۴ ۔ 
2 -     الزواجر عن اقتراف الکبائر ، الباب الاول فی الکبائر الباطنة ، الکبیرة الثامنة والثلاثون ، ۱ /  ۱۸۴ ۔ 
3 -     شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق ، فصل فی الحلم والتؤدة ، ۶ /  ۳۳۹ ، حدیث : ۸۴۲۴ ۔