Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
201 - 360
		 کوآبا د رکھتے اور عمر میں اضافہ کرتے ہیں ۔  (1) 
سوال	اپنی زَوْجَہ کے ساتھ نرمی برتنے والے کوحدیث شریف میں کیافرمایا گیا ہے ؟ 
جواب	حدیثِ پاک میں ہے  : کامِل ایمان والوں میں سے وہ بھی ہے جو عمدہ اَخلاق والا اور اپنی زوجہ کے ساتھ سب سے زیادہ نرم طبیعت والا ہے ۔  (2) 
سوال	حضرت سہل  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کس چیز کو سب سے بڑی کرامت فرماتے ہیں؟ 
جواب	حضرت سیِّدُنا سہل بن عبدُاللہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں :  سب سے بڑی کرامت یہ ہے کہ تو اپنے بُرے اخلا ق کو اچھے اخلاق سے بدل ڈال ۔  (3) 
سوال	 مومن کی نرم مزاجی اور شرافت کی انتہا کیا ہے ؟ 
جواب	حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضور تاجدارِ مدینہ ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشادفرماتے ہیں : مومن اتنانرم مزاج اورشریف ہوتاہے کہ لوگ اُس کی شرافت کی وجہ سے اُسے اَحمق خیال کرتے ہیں ۔  (4) 
سوال	 اَخلاق کے کتنے حصے ہیں؟ 
جواب	حضرت سیدنا عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضور نبیِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا :  اللہ عَزَّوَجَلَّنے 100 مخلوقات بنائی ہیں اور 17قسم کے اخلاق پیدا کئے ہیں  تو جسے اللہتعالیٰ ان میں 



________________________________
1 -     مسند امام احمد ، مسند السیدة عائشة ، ۹ /  ۵۰۴ ، حدیث : ۲۵۳۱۴ ۔ 
2 -     ترمذی ، کتاب الرضاع ، باب ماجاء فی حق المراة علی زوجھا ، ۲ /  ۳۸۶ ، حدیث : ۱۱۶۵ ۔ 
3 -     الروض الفائق ، المجلس السابع عشر فی اثبات کرمات الاولیاء ، ص ۱۰۲ ۔ 
4 -     شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق ، فصل فی لین الجانب وسلامة الصدر ، ۶ /  ۲۷۲ ، حدیث : ۸۱۲۷ ۔