زیادہ ناپسندیدہ اور میری مجلس میں مجھ سے زیادہ دُور وہ لوگ ہوں گے جو فضول گوئی کرنے والے ، منہ بھر کر باتیں کرنے والے اورتکبر کرنے والے ہوں ۔ (1)
سوال حضرت سیدنا ابوذَرغِفارِی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کوبارگاہِ رسالت سے حسنِ اخلاق کے متعلق کیا نصیحت فرمائی گئی ؟
جواب حضرت سیدناابو ذرغفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ حضور نبیِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے یوں نصیحت فرمائی : جہاں بھی رہو اللہ عَزَّ وَجَلَّسے ڈرتے رہواور گناہ سرزدہونے کے بعد نیکی کرلیا کرو کہ یہ اُس کو مٹا دے گی اورلوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ ۔ (2)
سوال کونسی باتیں گھر وں کوآباد رکھتی اور بندے کی عمر میں اضافہ کرتی ہیں ؟
جواب اُمُّ المومنین حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے کہ حضور نبیِ پاک ، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جسے نرمی عطا کی گئی اسے دنیاو آخرت کی اچھائیوں میں سے حصہ دیا گیا اور رشتہ داروں سے تعلق جوڑنا ، پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اور حسنِ اَخلاق گھروں
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب البر والصلة ، ۳ / ۴۰۹ ، حدیث : ۲۰۲۵ ، بتغیر قلیل ۔
2 - ترمذی ، کتاب البر والصلة ، باب ماجاء فی معاشرة الناس ، ۳ / ۳۹۷ ، حدیث : ۱۹۹۴ ۔