جواب حدیث شریف کی چھ مشہور ومعتمدکتابوں کو صِحَاح سِتَّہ کہتے ہیں ۔ جن کے نام یہ ہیں : ( 1) صحیح بخاری ( 2) صحیح مُسْلِم ( 3) جامع ترمذی ( 4) سنن اَبی داؤد ( 5) سنن نَسائی اور ( 6) سنن اِبن ماجہ ۔ (1)
سوال حضرت سیدنا امام بخاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِی نے کتنے محدثین سے احادیث لیں نیز آپ کے شاگردوں کی تعدادکتنی تھی؟
جواب امام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے 18 ہزار محدثین سے احادیث نقل کیں ، ایک لاکھ محدثین آپ کے شاگرد ہیں جن میں امام مسلم ، ( امام) ترمذی ، ( امام) نسائی ( وغیرہ) زیادہ مشہور ہیں ۔ (2)
حُسنِ اخلاق
سوال فرائض کی ادائیگی کے بعد سب سے پسندیدہ عمل کیا ہے ؟
جواب حدیث شریف میں ہے : فرائض کی ادائیگی کے بعداللہ عَزَّ وَجَلَّکے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنا ہے ۔ (3)
سوال کون سے لوگ روزِمحشر مصطفیٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سب سے زیادہ قریب اور محبوب ہوں گے ؟
جواب حضرت سیدناجابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضور تاجدارِ خَتْمِ نبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : روزِ محشر تم میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور میری مجلس میں زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں اچھے اخلاق والے اور نرم خوہوں ، وہ لوگوں سے اُلفت رکھتے ہوں اورلوگ بھی ان سے محبت کرتے ہوں اور قیامت کے دن تم میں سے میرے نزدیک سب سے
________________________________
1 - المقدمة فی الحدیث ، الفصل العاشر فی الکتب الستّة المشھورة ، ص۵۴ ۔
2 - مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۱۲ ، ملتقطاً ۔
3 - معجم کبیر ، ۱۱ / ۵۹ ، حدیث : ۱۱۰۷۹ ۔