Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
19 - 360
سوال	جنّت کی دیواریں کس چیز کی بنی ہوئی ہیں؟ 
جواب	جنّت  کی دیواریں سونے چاندی کی اینٹوں اورمشک کے گارے سے بنی ہیں ۔  (1) 
سوال	جنّت  میں داخل ہونے والے پہلے اور دوسرے گروہ کے چہرے کس طرح روشن ہوں گے ؟ 
جواب 	پہلے گروہ کے چہرے چودہویں رات کے چاند کی طرح اور دوسرے گروہ کے چہرے نہایت روشن ستارے کی مانندروشن وچمکدار ہوں گے ۔  (2) 
سوال	کیا اہلِ جنّت کھاپی کرقضائے حاجت کریں گے ؟ 
جواب	جنّتی جنت میں کھائیں گے اور پئیں گے لیکن نہ قضائے حاجت کریں گے نہ ناک صاف کریں گے ، ان کا کھانا ایک ڈکار کی صورت میں ہضم ہوجائے گا جو مشک کی طرح خوشبودار ہوگی ۔  (3) 
سوال	دنیا اور جنّت  کی شراب میں کیا فرق ہے ؟ 
جواب	دنیا کی شراب میں بدبُو ، کڑواہٹ اور نشہ ہوتا ہے ، پینے والے بے عقل ہو جاتے ہیں اورآپے سے باہر ہوکر بیہودہ بکتے ہیں جبکہ جنّت  کی پاکیزہ شراب اِن سب باتوں سے پاک و منزَّہ ہے ۔  (4) 
سوال	جنّتی جنت میں کونسی عبادت کریں گے ؟ 



________________________________
1 -     البعث والنشور ، باب ما جاء فی حائط الجنة وترابھا وحصائھا ، ص۱۷۹ ، حدیث : ۲۵۶- ۲۵۷ ، ملتقطاً ۔ 
2 -     بخاری ، کتاب بدء الخلق ، باب ما جاء فی صفةالجنة وانھا مخلوقة ، ۲ / ۳۹۳ ، حدیث : ۳۲۵۴ ۔ 
3 -     مسلم ، کتاب الجنة  وصفة نعيمھا واھلھا ، باب فی صفات الجنة ۔ ۔  ۔ الخ ، ص۱۱۶۵ ، حدیث : ۷۱۵۲ ۔ 
4 -     تفسیر ابن کثیر ، پ۲۶ ، محمد ، تحت الآیة :  ۱۵ ، ۷ / ۲۸۹ ۔