Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
198 - 360
		 اس حدیث شریف کی شرح میں فرماتے ہیں :  اِس حدیث کے بہت پہلو ہیں :  چالیس حدیثیں یادکرکے مسلمان کو سُنانا ، چھاپ کر اُن میں تقسیم کرنا ، ترجمہ یا شرح کرکے لوگوں کوسمجھانا ، راویوں سے سُن کر کتابی شکل میں جمع کرنا ، سب ہی اس میں داخل ہیں یعنی جو کسی طرح دینی مسائل کی چالیس حدیثیں میری اُمَّت تک پہنچادے تو قیامت میں اس کا حشر علمائے دین کے زُمرے میں ہوگا اور میں اس کی خصوصی شفاعت اور اُس کے ایمان اور تقوے کی خصوصی گواہی دوں گا ورنہ عُمومی شفاعت اور گواہی تو ہرمسلمان کو نصیب ہوگی ۔ اسی حدیث کی بنا پر قریبًا تمام محدثین نے جہاں حدیثوں کے دفتر لکھے وہاں علیحدہ چہل حدیث جسے ’’اَرْبَعِیْنِیَّہ‘‘کہتے ہیں جمع کیں ۔  (1) 
سوال	حدیث پرحضرت سیدناامامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی کتاب کا نام کیا ہے ؟ 
جواب	حدیث پرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی کتاب کا نام”مسندِ امام اعظم“ہے ۔  (2) 
سوال	حضرت سیدناامام احمد بن حنبل عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَوَّلنے اپنی کتاب ”مُسْنَد“کتنی احادیث سے انتخاب  کرکے لکھی؟ 
جواب	آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ساڑھے سات لاکھ سے زائد احادیثِ کریمہ سے منتخب کر کے ’’مسندِ احمد بن حنبل‘‘ تصنیف فرمائی ۔  (3) 
سوال	صِحاح سِتَّہ سے کون سی کتابیں مراد ہیں نیز ان کے نام بتائیے ؟ 



________________________________
1 -     مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۲۲۱ ۔ 
2 -     ھدیة العارفین ، ۲ / ۴۹۵ ۔ 
3 -     طبقات شافعیة ، رقم۷ ، احمد بن محمد بن حنبل ، ۲ / ۳۱ ۔