Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
196 - 360
		فرق ہے ؟ 
جواب	حدیثِ قدسی اور قرآن میں فرق یہ ہے کہ حدیثِ قدسی خواب ، اِلہام سے بھی حاصل ہوسکتی ہے ۔ قرآن بیداری ہی میں آئے گا ۔ نیز قرآن کے لفظ بھی رب کے ہیں ، حدیث کا مضمون رب کا ، الفاظ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ۔  (1) 
سوال	”مُکْثِرِیْن صحابہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ“سے کون مراد ہیں  نیز ان میں سے چند کے نام بھی بتائیے ؟ 
جواب	وہ صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْجن سے کثیر تعداد میں احادیث مروی ہیں ان کو ’’مُکْثِرِیْن صحابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ‘‘ کہاجاتاہے ، یہ وہ حضرات ہیں جن کی مَرْوِیّات  (  روایت کردہ احادیث) کی تعداد دوہزار سے زائد ہے ان (  میں سے چند) کے اسماءِ گرامی درج ذیل ہیں :   (  1) حضرت  سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ، آپ سے 5374 احادیثِ کریمہ مَروِی ہیں ۔  (  2) حضرت سیدنا عبدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ، آپ سے 2630 احادیثِ کریمہ مروی ہیں ۔  (  3) حضرت سیدنا جابر بن عبدُ اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ، ان سے 2540 احادیثِ طیبہ مَروِی ہیں ۔  (2) 
سوال	احادیثِ قدسیہ کی تعداد کتنی ہے ؟ 
جواب	احادیثِ قدسیہ کی تعداد200 سے زیادہ ہے  ۔  (3) 



________________________________
1 -     مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۴۲ ۔ 
2 -     تیسیر مصطلح الحدیث ، الباب الرابع ، الفصل الثانی ، ص۱۵۱ ۔ 
3 -     تیسیر مصطلح الحدیث ، الباب الاول ، الفصل الرابع ، ص۹۴ ۔