Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
195 - 360
جواب	وہ سورۂ کافرون ہے ، حضور نبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  جب تم اپنے بستر پر جاؤتو ”قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ“ (  پوری سورت) پڑھ لیا کروکہ یہ  شِرک سے بَراءَت ہے ۔  (1) 
حدیث اور مُحَدِّثِیْن
سوال	حدیثِ مبارکہ لکھتے یا پڑھتے وقت کس چیز کی احتیاط کرنی چاہئے ؟ 
جواب	حدیثِ مبارکہ لکھتے یا پڑھتے وقت جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا نامِ مبارک آئے وہاں’’عَزَّوَجَلَّ‘‘یا’’تَعَالٰی‘‘یا’’سُبْحَانَہ وَتَعَالٰی‘‘یا’’تَبَارَک وَتَعَالٰی‘‘جیسے الفاظ اور جہاں حضورنبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ذکرِ مبارک  آئے وہاں درود شریف ، اسی طرح جہاں صحابۂ کرام وبزرگانِ دِین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کا نام مبارک آئے وہاں کلماتِ تَرَضِّیْ وتَرَحُّمْ (  یعنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاور رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ) لکھنا اور پڑھنا مستحب ہے ۔  (2) 
سوال	حدیثِ قُدسی کسے کہتے ہیں؟ 
جواب	وہ حدیث شریف جس کے راوی  (  بات بیان فرمانے والے ) حضورنبیٔ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہوں اور اس بات کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف ہو ۔  (3) 
سوال	جب حدیثِ قدسی بھی فرمانِ الٰہی ہے تو قرآنِ پاک و حدیثِ قدسی  میں کیا 




________________________________
1 -     معجم اوسط ، ۱ /  ۲۵۸ ، حدیث : ۸۸۸ ۔ 
2 -     شرح صحیح مسلم للنووی ، مقدمة الشارح ، ۱ / ۳۹ ، ملخصاً ۔ 
3 -     تیسیر مصطلح الحدیث ، الباب الاول ، الفصل الرابع ، ص۹۴ ۔