Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
194 - 360
سوال	دشمن کا خوف ہوتو کون سی سورت پڑھی جائے ؟ 
جواب	جب دشمن کا خوف ہو توسورۂ قریش پڑھ لینے سے ہر بلاء سے امان ملے گی ۔  (1) 
سوال	 کون سی آیتِ  طیبہ تمام آیتوں کی سردارہے ؟ 
جواب	آیۃ الکرسی ۔  (2) 
سوال	حضرت سیدنا عُزَیر عَلَیْہِ السَّلَام کے دوبارہ  زندہ ہونے کا واقعہ کس سورت میں ہے ؟ 
جواب	 حضرت سیدنا عزیر عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے سوبرس بعد دوبارہ  زندہ ہونے کے واقعے کوپارہ 3سورۃ البقرہ کی  آیت نمبر259  میں بیان کیا گیا ہے ۔ 
سوال	قرآنِ پاک کی وہ کونسی آیت ہے جو توریت کی سب سے پہلی آیت تھی؟ 
جواب	سورۂ انعام کی پہلی آیت ۔  (3) 
سوال	بوقت ِہجرت  غارِثور میں نبیٔ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماورسیدناصدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے درمیان ہونے والی گفتگو کس سورت میں بیان کی گئی ؟ 
جواب	یہ مبارک گفتگوپارہ 10سورۂ توبہ کی آیت نمبر40میں بیان کی گئی ۔ 
سوال	سورۂ کہف کی پہلی دس آیتیں یاد کرنے کی کیا فضیلت ہے ؟ 
جواب	حضور جانِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : سورۂ کہف کی پہلی دس آیتیں جو شخص یاد کرے وہ دجال سے محفوظ رہے گا ۔  (4) 
سوال	سوتے وقت کون سی سورت پڑھنا شِرک سے براءت ہے ؟ 



________________________________
1 -     الحصن الحصین ، کتاب ادعیة السفر ، ص۸۰ ۔ 
2 -     ترمذی ، کتاب فضائل القران ، باب ماجاء فی سورہ البقرة ۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ /  ۴۰۲ ، حدیث : ۲۸۸۷ ۔ 
3 -     تفسیر خازن ، پ۷ ، الانعام ، تحت الآیة : ۱ ، ۲ /  ۲ ۔ 
4 -     مسلم ، کتاب صلاة المسافرین وقصرھا ، باب فضل سورة الکھف وایة الکرسی ، ص۳۱۵ ، حدیث : ۱۸۸۳ ۔