Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
193 - 360
آیات اور سورتوں کی معلومات
سوال	سورۂ آلِ عمران میں مذکور دومشہور غزوات کے نام بتائیے ؟ 
جواب	سورۂ آلِ عمران میں بیان ہونے والے دو مشہور غزوات غزوۂ بدر (1)  اور  غزوۂ اُحد ہیں ۔  (2) 
سوال	کس سورت کے نزول کے وقت 70ہزار فرشتے اُترے تھے ؟ 
جواب	سورۂ انعام کے نزول کے وقت 70ہزار فرشتے آئے جن سے آسمانوں کے کنارے بھر گئے ۔  (3) 
سوال	مکّی سورتوں میں سب سے بڑی سورت کون سی ہے ؟ 	
جواب	سورۂ اَعراف مکی سورتوں میں سب سے بڑی سورت ہے ۔  (4) 
سوال	سورۂ  یٰسٓ  میں کتنے حروف ہیں؟ 
جواب	تین ہزارحروف ہیں  ۔  (5) 
سوال	سورۂ واقعَہ کی کوئی ایک فضیلت سنائیے ؟ 
جواب	حضورسیدِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  جو شخص سورۂ واقعہ کو ہررات پڑھے وہ فاقہ سے ہمیشہ محفوظ رہے گا ۔  (6) 



________________________________
1 -     پ۳ ، اٰل عمران : ۱۲۳ ۔ 
2 -     پ۳ ، اٰل عمران : ۱۶۸ ، ۱۷۲ ۔ 
3 -     خزائن العرفان ، پ۷ ، الانعام ، ص۲۴۵ ۔ 
4 -     تفسیر صراط الجنان ، پ۸ ، الاعراف ، ۳ /  ۲۶۳ ۔ 
5 -     خزائن العرفان ، پ۲۲ ، یٰس ، ص۸۱۴ ۔ 
6 -     مسند حارث ، کتاب التفسیر ، سورة الواقعة ، ۲ /  ۷۲۹ ، حدیث : ۷۲۱ ۔