Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
192 - 360
جواب	جس کا زمانہ عمر ِانسانی کے مَراتِب میں ساٹھ سال کے بعد آتا ہے کہ قُویٰ  (  طاقتیں) اور حَواس سب ناکارہ ہوجاتے ہیں  اور انسان کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ جاننے کے بعد کچھ نہ جانے اور نادانی میں بچوں سے زیادہ بدتر ہو جائے ۔  (1) 
سوال	وہ کون لوگ ہیں جو ’’اَرْذَلِ الْعُمُر  ‘‘کی حالت سے محفوظ رہیں گے ؟ 
جواب	جو قرآنِ پاک کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اس کے اَحکامات پر عمل پیرا ہو ، اسی طرح باعمل علمائے کرام’’اَرْذَلِ الْعُمُر ‘‘کی حالت سے محفوظ رہیں گے بلکہ جوں جوں ان کی عمر میں اضافہ ہوگا ان کے علم ، ان کی سمجھ اور مَعْرِفَت میں بھی ترقی ہوتی رہے گی ۔ 
سوال	قرآنِ پاک کی سورۂ قمر میں’’شق القمر ‘‘سے کیا مراد ہے ؟ 
جواب	’’شق القمر‘‘سے مراد حضور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا وہ ’’معجزہ ‘‘ہے جس میں آپ نے چاند کو دو حصّے کرکے دکھایا ۔  (2) 
سوال	قرآنِ پاک میں مذکور’’طورِ سینا‘‘سے کیا مراد ہے ؟ 
جواب	یہ وہ پہاڑ ہے جس پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سیدناموسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے کلام فرمایا ۔  (3) 
سوال	قرآنِ کریم میں لفظِ ’’قرآن ‘‘کتنی بار آیا ہے ؟ 
جواب	قرآنِ کریم میں کلمہ ’’قرآن ‘‘ستر (  70) بار آیاہے  ۔ 



________________________________
1 -     خزائن العرفان ، پ۱۴ ، النحل ، تحت الآیۃ : ۷۰ ، ص۵۱۲ ۔ 
2 -     خزائن العرفان ، پ۲۷ ، القمر ، تحت الایۃ : ۱ ، ص۹۷۶ ، ملخصاً ۔ 
3 -     درمنثور ، پ۱۸ ، المومنون ، تحت الآیة : ۲۰ ، ۶ /  ۹۵  ۔