Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
191 - 360
جواب	سات مشہور قُرَّاء صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کے نام یہ ہیں  :  (  1) امیر المؤمنین حضرت سیدنا عثمان بن عَفَّان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ (  2) امیر المؤمنین حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم (  3) حضرت سیدنا اُبی بن کعب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  (  4) حضرت سیدنا زید بن ثا بت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ (  5) حضرت سیدنا  عبدُاللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ (  6) حضرت سیدنا ابو الدرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ (  7) حضرت سیدنا ابو موسیٰ اَشْعَری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔  (1) 
سوال	قِراءَ تِ سَبْعَہ کے اماموں کے نام کیا ہیں ؟ 
جواب	قِراءَ تِ سَبْعَہ کے اماموں کے نام یہ ہیں :  (  1) حضرت سیدنا امام نافع عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الرَّافِع ۔  (  2) حضرت سیدنا امام   عبدُ اللہ بن کثیر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَدِیْر ۔  (  3) حضرت سیدنا امام ابو عمروذَبّان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔  (  4) حضرت سیدنا امام  عبدُ اللہ ابن عامر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَافِر ۔   (  5) حضرت سیدنا امام عاصمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔  (  6) حضرت سیدنا امام حمزہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۔  (  7) حضرت سیدنا امام کسائی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ۔  (2) 
سوال	قرآنِ کریم میں لفظ ”سورۃ“ کتنی بار آیا ہے ؟ 
جواب	قرآنِ پاک میں لفظ ”سورۃ“9 بار آیا ہے ۔ 
سوال	قرآنِ کریم میں مذکور’’اَرْذَلِ الْعُمُر  ‘‘سے کیا مراد ہے ؟ 



________________________________
1 -     الاتقان ، النوع العشرون فی معرفة حفاظہ ورواتہ ، فصل فی ذکر المشتھرین بالاقراء ، ۱ /  ۲۲۸ ۔ 
2 -     الاتقان ، النوع العشرون فی معرفة حفاظہ ورواتہ ، فصل فی ذکر المشتھرین بالاقراء ، ۱ /  ۲۲۹ ۔ 
الکنز فی قراء ات العشر ، ص۲۰ ، ۲۳ ، ملتقطاً ۔