سوال کم عرصہ میں حفظ کرنے والے بعض بزرگوں کے نام بتایئے ؟
جواب تھوڑی مدت میں حفظ کرنے والے چند بزرگوں کے نام یہ ہیں : ( 1) حضرت سیدنا امام محمدبن حسن شَیْبانِی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے سات دن میں حفظ کیا ۔ (1) ( 2) سیدنااعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان نے ایک ماہ میں حفظ کیا ۔ (2) ( 3) حضرت سیدنا محمدمعصوم نقشبندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِینے 3مہینے میں حفظ کیا ۔ (3)
سوال شیطان آدمی کے کس عمل سے روتا ہے ؟
جواب جب اولادِ آدم میں سے کوئی شخص تلاوتِ قرآن کرتا ہے اور سجدہ کی آیت پڑھ کر سجدہ کرتا ہے تو شیطان زار و قطار روتا ہے اور کہتا ہے : ہائے افسوس ! ابنِ آدم کو سجدے کا حکم ملا اور اس نے سجدہ کرلیا ۔ اس کے لئے جنت ہے اور مجھے سجدہ کا حکم دیا گیا تو میں نے انکار کیا میرے لیے دوزخ ہے ۔ (4)
سوال قرآنِ مجید میں کس کی آواز کوسب سے بُرافرمایاگیا ہے ؟
جواب قرآنِ کریم میں گدھے کی آواز کوسب سے برا کہا گیا ہے ۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : ( اِنَّ اَنْكَرَ الْاَصْوَاتِ لَصَوْتُ الْحَمِیْرِ۠(۱۹)) ( پ۲۱ ، لقمان : ۱۹) ترجمۂ کنزالایمان : بے شک سب آوازوں میں بری آواز ، آواز گدھے کی ۔
سوال سات مشہور قاری صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے نام بتایئے ؟
________________________________
1 - مناقب امام اعظم للکردری ، الامام محمد حفظ القران فی سبعة ایام ، ۲ / ۱۵۵ ۔
2 - حیاتِ اعلیٰ حضرت ، ۱ / ۲۰۸ ۔
3 - جامع کرامات اولیاء ، محمد معصوم النقشبندی ، ۱ / ۳۳۳ ۔
4 - مسلم ، کتاب الایمان ، باب بیان اطلاق اسم الکفر ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۵۸ ، حدیث : ۲۴۴ ۔