Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
189 - 360
		 رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکاشانۂ رسالت پر حاضر ہوئے اوردروازہ کھٹکھٹایا تو حضوررحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اٹھے اور کپڑاکھینچتے ہوئے ان کی طر ف تشریف لے گئے اور اُن سے مُعانَقَہ کیا اور ان کو بوسہ دیا ۔  (1) 
سوال	بزرگانِ دین کی دَسْت بوسی کی فضیلت بیان کیجئے ؟ 
جواب	شَیْخُ الْمَشائخ حضرت سیدنا بابا فرید الدین  گنج شکر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ارشادفرماتے ہیں  : قیامت کے دن بہت سارے گناہگار ، بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کی دست بو سی کی برکت سے بخشے جائیں گے اور دوزخ کے عذاب سے نجات حاصل کریں گے ۔  (2) 
قرآنِ کریم
  (  فضائل  ومعلومات) 
سوال	قرآنِ پاک حفظ کرنے کے متعلق شرعی حکم کیا ہے ؟ 
جواب	ایک آ یت کا حفظ کرنا ہر مکلف (  یعنی عاقل بالغ ) مسلمان پر فرضِ عین ہے اور پورے قرآنِ مجید کا حِفْظ کرنا فرضِ کفایہ ہے (  کہ اگر چند مسلمان حفظ کر لیں تو دوسروں کے ذمے زبانی یاد کرنا لازم نہیں رہے گا ) اور سورۂ فاتحہ اور ایک دوسری چھوٹی سورت یا اس کی مثل تین چھوٹی آ یتیں یا ایک بڑی آ یت کا یاد کرنا ہر ایک کیلئے  واجب ہے ۔  (3) 



________________________________
1 -     ترمذی ، کتاب الاستئذان ، باب ماجاء فی المعانقة والقبلة ، ۴ /  ۳۳۵ ، حدیث : ۲۷۴۱ ۔ 
2 -     ہشت بہشت ، ص۳۸۲ ۔ 
3 -     درمختار ، کتاب الصلاة ، فصل فی القراءة ، ۲ /  ۳۱۵ ۔