وہ پڑھیں یا کریں تو ایک شکل سے دوسری شکل میں منتقل ہوجائیں ۔ (1)
سوال کیا جنّات کسی جانور کی شکل میں بھی ہوتے ہیں؟
جواب جی ہاں ! شارحِ بخاری علامہ بَدْرُ الدِّین عینی حنفی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی فرماتے ہیں کہ بعض جنّات چھپکلی اور بعض کُتّے کی شکل میں ہوتے ہیں ۔ (2)
سوال کیا جِنّات بھی انسانوں سے گھبراتے ہیں؟
جواب حضرت سَیِّدُناامام مُجاہِد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی ہے : جتنا تم میں سے کوئی شیطان سے گھبراتا ہے شیطان اس سے زیادہ تم سے گھبراتاہے لہٰذا جب وہ تمہارے سامنے آئے تو اس سے نہ گھبراؤ ورنہ وہ تم پرمسلط ہوجائے گا بلکہ تم اُس پر سختی کرو وہ بھاگ جائے گا ۔ (3)
جنت
سوال حوضِ کَوثَر اِس وقت کہاں ہے اور قیامت کے دن کہاں ہوگا؟
جواب حوضِ کوثر ابھی جنت میں ہے لیکن قیامت کے دن اسے میدانِ محشر میں لایا جائے گا ۔ (4)
سوال وہ پانچ نہریں کونسی ہیں جن کو اللہتعالیٰ نے جنّت سے جاری فرمایا ہے ؟
جواب ( 1) سَیحُون ( 2) جیحون ( 3) دِجلہ ( 4) فُرات ( 5) نیل ۔ (5)
________________________________
1 - عمدة القاری ، کتاب بدء الخلق ، باب ذکر الجن وثوابھم وعقابھم ، ۱۰ / ۶۴۴ ۔
2 - عمدة القاری ، کتاب بدء الخلق ، باب ذکر الجن وثوابھم وعقابھم ، ۰ ۱ / ۶۴۴ ۔
3 - لقط المرجان فی احکام الجان ، فی خوف الجن من الانس ، ص۱۸۴ ۔
4 - روح البيان ، البقرة ، تحت الآية : ۲۵ ، ۱ / ۸۳ ۔
5 - تفسیر صاوی ، پ۱۸ ، المؤمنون ، تحت الآية : ۱۸ ، ۴ / ۱۳۶۰ ۔