جواب جب گھر میں داخل ہوں تو گھر والوں کوسلام کیا کریں اس سے گھرمیں برکت ہوتی ہے ۔ مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیدنا اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے فرمایا : بیٹا ! جب تم اپنے گھرمیں داخل ہوتوسلام کہو ، یہ تمہارے لئے اور تمہارے گھر والوں کے لئے برکت کا با عث ہوگا ۔ (1)
سوال کس عمل سے ”سلام“ کی تکمیل ہوتی ہے ؟
جواب سلام کے ساتھ ساتھ مصافحہ کرنے سے سلام کی تکمیل ہوتی ہے ۔ حضور نبیٔ مکرّم ، رسولِ محتشم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : مریض کی پوری عیادت یہ ہے کہ اس کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر پوچھے کہ مِزاج کیسا ہے ؟ (2) اور پوری تَحِیَّت ( یعنی سلام کی تکمیل) یہ ہے کہ مُصافَحَہ بھی کیاجائے ۔ (3)
سوال سب سے پہلے حضور رحمتِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مُصافَحَہ کا شَرف کن کو حاصل ہوا؟
جواب وہ یمنی افرادتھے جنہوں نے سب سے پہلے مکی مدنی آقا ، دوعالم کے داتا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے مصافحہ کیا تھا ۔ حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ جب اہلِ یمن بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئے تو حضور نبیٔ کریم ، رَءُوْفٌ
________________________________
1 - ترمذی ، کتاب الاستئذان والادب ، باب ماجاء فی التسلیم اذا دخل بیتہ ، ۴ / ۳۲۰ ، حدیث : ۲۷۰۷ ۔
2 - مریض کے سر یا پیشانی پر ہاتھ رکھ کر عیادت کرنا اُس وقت ہے جب کوئی شرعی رکاوٹ نہ ہو اور مریض کی خود خواہش ہوورنہ اُس کے سر پر ہاتھ نہ رکھے ۔ ( بہارشریعت ، ۳ / ۵۰۵ ، ماخوذاً)
3 - ترمذی ، کتاب الاستئذان والادب ، باب ماجاء فی المصافحة ، ۴ / ۳۳۴ ، حدیث : ۲۷۴۰ ۔