Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
186 - 360
جواب	حضرتِ سیدنا ابواُمَامَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضور نبیِ رحمت ، شفیع ِاُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  تین  اشخاص کا ضامن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہے ، اگر زند ہ رہیں تورزق دئیے جائیں اور اگر مرجائیں تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ انہیں جنت میں داخل فرمائے گا :   (  1) جو اپنے گھر میں داخل ہوکر سلام کرے اللہ عَزَّوَجَلَّاس کا ضامن ہے (  2) جو مسجد کی طرف چلے اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کاضامن ہے اور (  3) جوراہِ خدا میں نکلے اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس کا ضامن ہے ۔  (1) 
سوال	حدیثِ پاک کی روشنی میں بتائیے کہ کون کس کو سلام کرے ؟ 
جواب	حضورتاجدارِرِسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : سوار پیدل کو سلام کرے ، چلنے والا بیٹھے ہوئے کو ، تھوڑ ے لوگ زیادہ کواور چھوٹا بڑے کو سلام کرے ۔  (2) نیزفتاویٰ عالمگیری میں ہے  : پیچھے سے آنے والا آگے والے کو سلام کرے  ۔  (3) 
سوال	ایک جگہ جمع لوگوں کوکسی نے آکرسلام کیاتوکس پر  جواب دینا لازم ہوگا؟ 
جواب	لوگ جمع ہوں اورکوئی آکر سلام کرے توکسی ایک کا جواب دے دینا کافی ہے ۔  اگر ایک نے بھی جواب نہ دیا تو سب گناہ گار ہوں گے ۔  (4) 
سوال	گھر میں برکت کا کوئی نسخہ بتائیے ؟ 



________________________________
1 -     الاحسان ، کتاب البر والاحسان ، باب الرحمة ، ۱ /  ۳۵۹ ، حدیث : ۴۹۹ ۔ 
2 -     مسلم ، کتاب السلام ، باب یسلم الراکب علی الماشی...الخ ، ص۹۱۸ ، حدیث : ۵۶۴۶ ۔ بخاری ، کتاب الاستئذان ، باب تسلیم القلیل علی الکثیر ، ۴ /  ۱۶۶ ، حدیث : ۶۲۳۱ ۔ 
3 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الکراھیة ، الباب السابع فی السلام وتشمیت العاطس ، ۵ /  ۳۲۵ ۔ 
4 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الکراھیة ، الباب السابع فی السلام وتشمیت العاطس ، ۵ /  ۳۲۵ ۔