جواب اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جس نے مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹادی اُس کے لئے ایک نیکی لکھی جائے گی اور جس کے لئے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے ہاں ایک نیکی لکھ دی گئی تو وہ اُس نیکی کے سبب اُسے جنّت میں داخِل فرمادے گا ۔ (1) نیز مروی ہے کہ حضور نبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ایک شخص نے کبھی کوئی نیک عمل نہیں کیا تھاسوائے یہ کہ اس نے راستے سے کانٹے دار شاخ کو ہٹادیاتو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس کا یہ عمل قبول فرما کر اُسے جنت میں داخل فرما دیا ۔ (2)
سلام اور مصافحہ
سوال سب سے پہلے ’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ‘‘کے الفاظ کس نے ادا کئے ؟
جواب سب سے پہلے ’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ‘‘کے الفاظ حضرت سیدناآدم عَلَیْہِ السَّلَام نے ادا کئے اور جواب میں فرشتوں نے ”وَعَلَیْکَ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللہِ“کے الفاظ کہے ۔ (3)
سوال سلام میں بخل کرنے والے کوحدیث شریف میں کیا فرمایا گیا ہے ؟
جواب حضور نبیِ پاک ، صاحب ِلولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : لوگوں میں سب سے بڑابخیل وہ ہے جو سلام کرنے میں بخل کرے ۔ (4)
سوال اللہ عَزَّ وَجَلَّ کون سے تین افراد کا ضامن ہے ؟
________________________________
1 - معجم اوسط ، ۱ / ۱۹ ، حدیث : ۳۲ ۔
2 - ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی اماطة الاذی عن الطریق ، ۴ / ۴۶۲ ، حدیث : ۵۲۴۵ ۔
3 - بخاری ، کتاب الاستئذان ، باب بدء السلام ، ۴ / ۱۶۴ ، حدیث : ۶۲۲۷ ۔
4 - معجم صغیر ، ۱ / ۱۲۱ ، حدیث : ۳۳۶ ۔