اور شَرَع نے اس کو منع فرمایا ۔ (1)
سوال پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکس طرح چلتے تھے ؟
جواب حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ جب رسولِ كريم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ چلتے تو جُھکے ہوئے معلوم ہوتے تھے ۔ (2)
سوال چلتے چلتے دو آدمیوں کے بیچ کوئی چیز حائل ہوجائے تو دوبارہ ملنے پر وہ کیا کریں؟
جواب راستے میں چلتے ہوئے دو آدمیوں کے بیچ میں کوئی چیز حائل ہوجائے تو دوبارہ ملاقات پرپھر سلام کیا جائے ۔ حضرت سیدناابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ حضورتا جدارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص اپنے اسلامی بھائی کو ملے تو اس کو سلام کرے اور اگر ان کے درمیان درخت دیوار یا پتھر وغیرہ حائل ہوجائے اوروہ پھر اس سے ملے تو دوبارہ اس کو سلام کرے ۔ (3)
سوال وہ کون سی زمین ہے جس پر چلنا حرام ہے ؟
جواب ( قبرِستان میں قبریں مِٹا کر) جونیاراستہ نکالا گیاہو اُس پرچلنا حرام ہے ۔ (4) بلکہ نئے راستے کا صِرف گمان ہو تَب بھی اُس پر چلنا ناجائز وگناہ ہے ۔ (5)
سوال راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینے کا کیا ثواب ہے ؟
________________________________
1 - خزائن العرفان ، پ۱۹ ، الفرقان ، تحت الآیۃ : ۶۳ ، ص٦٧٨ ۔
2 - ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی ھدی الرجل ، ۴ / ۳۴۹ ، حدیث : ۴۸۶۳ ۔
3 - ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی الرجل یفارق الرجل ۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ / ۴۵۰ ، حدیث : ۵۲۰۰ ۔
4 - ردالمحتار ، کتاب الطھارة ، مطلب القول مرجح علی الفعل ، ۱ / ۶۱۲ ۔
5 - درمختار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، ۳ / ۱۸۳ ۔