منہ بندھا ہوا نہ ہو تو وہ وبا اس میں اُتر جاتی ہے ۔ (1) اسی لئے فرمایا گیا کہ شام کے وقت بَرتن چُھپا دو اور مشک کا منہ باندھ دو ، اگرکچھ نہ ملے تو بِسْمِ اﷲکہہ کر ایک لکڑی آڑی کرکے رکھ دے ۔ (2)
سوال سوتے وقت کون سا عمل کرنے سے اِنْ شَآءَاللهُ عَزَّ وَجَلَّ ایمان پر خاتِمہ ہوگا؟
جواب سوتے وقت اپنے سب اوراد کے بعد سورۂ کافرون روزانہ پڑھ لیا کیجئے اس کے بعد کلام وغیرہ نہ کیجئے ہاں اگرضرورت ہوتو کلام کرنے کے بعد پھر سورۂ کافرون تلاوت کرلیں ، اِنْ شَآءَاللهُ تَعَالٰی خاتمہ ایمان پر ہوگا ۔ (3)
سوال سوتے وقت کون سا عمل کرنے سے ناگہانی آفات سے حفاظت ہوتی ہے ؟
جواب اگر سوتے وقت آیۃ الکرسی پڑھ لے تورات بھر وہ مکان چوری ، آگ اور ناگہانی آفات سے محفوظ رہے گا اورپڑھنے والا بدخوابی اورجنّات کے خَلَل سے بچا رہے گا ۔ (4)
سوال قرآنِ کریم میں نیک بندوں کے چلنے کا انداز کیا بتایا گیا ہے ؟
جواب اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : ( وَ عِبَادُ الرَّحْمٰنِ الَّذِیْنَ یَمْشُوْنَ عَلَى الْاَرْضِ هَوْنًا) ( پ۱۹ ، الفرقان : ۶۳) تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اور رحمٰن کے وہ بندے کہ زمین پر آہستہ چلتے ہیں ۔ یعنی اِطمینان و وقار کے ساتھ مُتَواضعانہ شان سے نہ کہ متکبرانہ طریقہ پر ، جُوتے کھٹکھٹاتے ، پاؤں زور سے مارتے ، اِتراتے کہ یہ متکبرین کی شان ہے
________________________________
1 - مسلم ، کتاب الاشربة ، باب الامر بتغطیة الاناء ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۸۵۹ ، حدیث : ۵۲۵۵ ۔
2 - مسلم ، کتاب الاشربة ، باب الامر بتغطیة الاناء ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۸۵۸ ، حدیث : ۵۲۴۶ ۔
3 - ملفوظات اعلی حضرت ، ص۳۱۱ ۔
4 - اسلامی زندگی ، ص ۱۳۰ ۔