سے پکڑ لے اس قسم کا بیٹھنا تواضع اور اِنکسار میں شمار ہوتا ہے ۔ (1) حضرت ابوسعید خُدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورنبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب مسجد میں بیٹھتے تو دونوں ہاتھوں سے اِحتبا کرتے ۔ (2)
سوال کون سے جانوروں کی کھال پر بیٹھنا منع ہے اور کیوں ؟
جواب شیر اور چیتے کی کھال پر بیٹھنا منع ہے کیونکہ اس سے غرورپیدا ہوتا ہے ۔ (3)
سوال مجلس کے اِختتام پر کون سی دعاپڑھی جاتی ہے اور اس کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب حضور مُعلّمِ کائنات ، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : چند کلمات ہیں کہ جو شخص مجلس سے فارِغ ہوکر ان کو تین مرتبہ کہہ لے گاتو یہ اُس کے گناہوں کے لیے کفّارہ ہوجاتے ہیں اور جو شخص مجلس خیر و مجلس ذکر میں ان کو کہے گاتو یہ اُس کے لیے تصدیق کی مُہر ہوجاتے ہیں جس طرح کسی تحریر پر انگوٹھی سے مُہْرلگائی جاتی ہے ۔ وہ کلمات یہ ہیں : سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ ۔ (4)
سوال حدیثِ پاک میں رات کے وقت بَرتن چُھپانے کا کیا حکم ہے ؟
جواب حدیثِ پاک میں ہے کہ سال میں ایک رات ایسی ہوتی ہے کہ اس میں وبا اُترتی ہے ، اگر وہ ایسی جگہ سے گزرے جہاں کوئی بَرتن چُھپا ( ڈھکا) ہوا نہ ہو یا مشک کا
________________________________
1 - بہارشریعت ، حصہ۱۶ ، ۳ / ۴۳۲ ۔
2 - مشکاة المصابیح ، کتاب الادب ، باب الجلوس والنوم والمشی ، ۲ / ۱۷۴ ، حدیث : ۴۷۱۳ ۔
3 - اسلامی زندگی ، ص ۸۴ ۔
4 - ابو داود ، کتاب الادب ، باب فی کفارة المجلس ، ۴ / ۳۴۷ ، حدیث : ۴۸۵۷ ۔