سے مراد سوئی کے ذریعہ نیل یا سرمہ جسم میں لگاکرنقش و نگار کرانا یا اپنا نام لکھوانا یہ دونوں کام ممنوع ہیں ، طریقہ ٔمشرکین ہیں اور طریقہ کفّاروفجار ۔ (1)
سوال صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے پاس تشریف لے جاتے وقت حضور رحمتِ عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کس طرح زینت فرماتے ؟
جواب سرورِ کونَین ، شہنشاہِ دارَین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے پاس تشریف لے جانا چاہتے تو پانی میں دیکھ کر اپنے مبارک عمامے اورمُقَدَّس بالوں کو درست فرماتے ۔ حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا نے عرض کی : کیا آپ بھی ایسا کرتے ہیں؟ ارشادفرمایا : ہاں ، بے شک اللہ عَزَّ وَجَلَّ پسند فرماتا ہے کہ بندہ اپنے مسلمان بھائیوں کے پاس جانے کے لیے زِینت اِختیار کرے ۔ (2)
بیٹھنے ، سونے اورچلنے کے آداب
سوال بیٹھتے وقت مُنہ کس سَمْت رکھنا سنّت ہے ؟
جواب بیٹھتے وقت کَعْبَۃُ اللہ شریف کی سَمْت مُنہ رکھنا سنّت ہے ۔ (3)
سوال اِحْتِبا کسے کہتے ہیں اور کیا یہ سنت ہے ؟
جواب اِحْتِبا ( بیٹھنے کا ایک انداز) کی صورت یہ ہے کہ آدمی سُرین کو زمین پر رکھ دے اور گُھٹنے کھڑے کرکے دونوں ہاتھوں سے گھیر لے اور ایک ہاتھ کو دوسرے
________________________________
1 - مرآۃ المناجیح ، ۴ / ۲۳۱ ۔
2 - اتحاف السادة المتقین ، کتاب ذم الجاہ والریاء ، بیان حقیقةالریاء ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱۰ / ۹۳ ۔
3 - ابو داود ، کتاب الجنائز ، باب الجلوس عند القبر ، ۳ / ۲۸۶ ، حدیث : ۳۲۱۲ ، ماخوذاً ۔