سیاہ خضاب لگانا منع ہے ۔ (1)
سوال خوشبو لگانے میں کون کونسی اچھی نیّتیں کی جا سکتی ہیں ؟
جواب خوشبو لگانے میں اتباعِ سنت اور ( مسجد میں جاتے ہوئے لگانے پر ) تعظیمِ مسجد ( کی نیت بھی کی جا سکتی ہے ) ، فرحتِ دماغ ( یعنی دماغ کی تازگی ) اوراپنے اسلامی بھائیوں سے نا پسندیدہ بُو دور کرنے کی نیتیں ہوں تو ہر نیت کا الگ ثواب ملے گا ۔ (2)
سوال کس انسان کو داڑھی منڈانا مستحب ہے ؟
جواب اگر عورت کو داڑھی نکلے تو اسے منڈانا مستحب ہے ۔ (3)
سوال چہرے پر جھنڈا ( Flag) پینٹ کروانا کیسا ہے ؟
جواب چہرے پر پینٹ کے ذریعے پرچم یا کوئی اور ڈیزائن بنانے کی جائز و ناجائز دونوں صورتیں ہوسکتی ہیں ۔ جن صورتوں میں چہرہ پر پینٹ کی وجہ سے چہرہ بِگڑا ہوا ، بد نُما دکھائی دے ان صورتوں میں پینٹ کرنا ، کروانا شرعی اعتبار سے مُثْلَہ یعنی چہرہ بگاڑنے کے حکم میں ہے اور یہ حرام ہے اور جن صورتوں میں پینٹ کی وجہ سے چہرہ خوبصورت لگے یا کم از کم بِگڑا ہوا نہ لگے تو یہ ناجائز و گناہ نہیں ۔
سوال بدن گودوانا یعنی جسم پر ٹیٹو ( Tatto) بنوانا کیسا ہے ؟
جواب اعلیٰ حضرت ، امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : بدن گودوانا شرعاً حرام ہے ۔ (4) مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : گُدوانے
________________________________
1 - درمختار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی البیع ، ۹ / ۶۹۶ ۔
2 - اشعة اللمعات ، خطبة الکتاب ، ۱ / ۳۷ ۔
3 - ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی النظر والمس ، ۹ / ۶۱۵ ۔
4 - فتاوی رضویہ ، ۲۴ / ۳۴۳ ۔